پاکستان کے لیجنڈ اداکار صدا کار طلعت حسین 83 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے  

پاکستان کے لیجنڈ اداکار صدا کار طلعت حسین 83 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے لیجنڈ اداکار طلعت حسین کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے عائشہ مسجد میں ادا کی جائیگی طلعت حسین کی تدفین فیز 8 قبرستان میں کی جائیگی


ممتاز صحافی اور ٹی وی نیوز کی نامور شخصیت ناصر بیگ چغتائی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر طلعت حسین کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے تحریر کیا کہ “مکالموں میں زندگی بھر دینے والے، تلفظ اور تاثرات کے ماہر اور بہترین صدا کار اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئے وہ ملکی اور غیرملکی تھیٹر کا اہم ترین نام تھے ۔ وہ دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے ان کی عمر 83 سال تھی۔ طلعت حسین نے لندن اکیڈمی آف میوزکاینڈ ڈراما سے تعلیم حاصل کی ۔ وہ عرصے تک ٹی وی اسٹیج پر چھائے ریے کئی غیر ملکی فلموں میں بھی کام کیا ناروے سے ایوارڈ حاصل کیا۔ پاکستان میں انہیں ستارہ امتیاز ملا ۔ وہ ناپا کی فیکلٹی کے رکن بھی تھے ان کے والد الطاف حسین وارثی بھی ریڈیو کے ابتدائی صداکاروں میں شامل تھے ”

قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کا ملک کےمعروف فنکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ وغم کا اظہار

مرحوم طلعت حسین کی فن کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- صدر مملکت

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبروجمیل عطا کرے-صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

طلعت حسین ورسٹائل فنکار تھے ۔ محسن نقوی

طلعت حسین کے یادگار ڈرامے پرستار آج بھی نہیں بھولے۔ محسن نقوی

طلعت حسین کے انتقال سے اداکاری کا خوبصورت دور ختم ہوا ہے۔ محسن نقوی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا معروف اداکار اور صداکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

طلعت حسین کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا مرحوم طلعت حسین کی خدمات کو خراج تحسین۔

مرحوم طلعت حسین کی ملک کیلئے پیش کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، سردار ایاز صادق

مرحوم طلعت حسین نے ٹی وی و تھیٹر ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے بھرپور جوہر دکھائے، اسپیکر سردار ایاز صادق

مرحوم طلعت حسین کی وفات سے فنون لطیفہ کی دنیا ایک عظیم فنکار سے محروم ہو گئی ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

طلعت حسین اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، سید میر غلام مصطفیٰ شاہ

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

*وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستانی ٹیلی ویژن ، تھئیٹر ، فلم اور ریڈیو کے ممتاز اداکار و صدا کار طلعت حسین کی وفات پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار*

وزیراعظم کی مرحوم اداکار کی بلندیء درجات کے لئے دعاء

وزیراعظم کا مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت

طلعت حسین ایک لیجینڈ اداکار تھے جن کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا : وزیراعظم

طلعت حسین نے اپنی جاندار اداکاری کے فن سے دنیا بھر کے ڈرامہ اور فلم شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی : وزیراعظم

پاکستان ٹیلی ویژن ، تھئیٹر فلم اور ریڈیو کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا : وزیراعظم

ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسے کبھی ہر نہیں کیا جا سکے گا : وزیراعظم

اللہ تعالیٰ مرحوم طلعت حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ، آمین : وزیراعظم

*وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس*

طلعت حسین پاکستان کے ایک باصلاحیت فنکار تھے ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

طلعت حسین نے اپنے مثبت کردار پر مبنی ٹی وی ڈراموں کے ذریعے اصلاحی عمل کو فروغ دیا ، وزیر اعلٰی بلوچستان

طلعت حسین پاکستانی عوام کے ہردلعزیز فنکار تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے ، طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ،
طلعت حسین کا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سے گہرا تعلق تھا، طلعت حسین آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی کا حصہ رہے
طلعت حسین جیسا منجھا ہوا اداکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے فن اداکاری میں طلعت حسین کا کوئی ثانی نہیں تھا۔۔احمد شاہ نے طلعت حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کو اپنی منفرد انداز اداکاری سے دوام بخشاطلعت حسین کو ان کی خدمات کے صلے میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہےدکھ کی اس گھڑی میں ہم طلعت حسین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔دعا ہے کہ اللہ طلعت حسین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔۔۔آمین معروف اداکار طلعت حسین کا انتقال طلعت حسین کی میت سرد خانے منتقل
مرحوم کے ڈرائیور الطاف حسین نے بتایا کہمیں کافی عرصے سے طلعت حسین کے ساتھ ہوں اور ڈیوٹی کررہا ہوں،ایک ان کا بیٹا ہے اور دو بیٹیاں ہیں،طلعت حسین بہت اچھے انسان تھے،ہمیشہ ہمارا خیال رکھا ہے،طلعت حسین کئی ماہ سے بیمار تھے،ڈیرھ ماہ سے زیادہ بیمار ہوگئے تھے،طلعت حسین کی جسد خاکی چھیپا منتقل کردی ہے وہاں انکو غسل دیں گے،

لیجنڈ اداکارطلعت حسین کے انتقال پر سندھ کےگورنر سندھ کامران ٹیسوری گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن صوبائی وزیر توانائی اور ترقیات ومنصوبہ بندی ناصر حسین شاہ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری وزیر بلدیات سندھ سعید غنی قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی اور دیگر نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ طلعت حسین اداکاری میں ایک استاد کا درجہ رکھتے تھے۔ طلعت حسین نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا۔ جونیئر اداکاروں کے لیے طلعت حسین ایک مثال تھے ۔ طلعت حسین کے انتقال سے فن کی دنیا میں ایک خلائ پیدا ہو گیا ہے۔ طلعت حسین کے انتقال کی خبر ان کے مداحوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں
اللہ تعالی حسین کے لواحقین، پسماندگان اور مداحوں کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔آمین،
اللہ تعالیٰ طلعت حسین کی مغفرت عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ اداکاری کا منفرد انداز طلعت حسین کے مداحوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت طلعت حسین صرف اداکار ہی نہیں تھے، وہ اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے طلعت حسین تخلیقی صلاحیتوں کا مینار اور ہمارے ثقافتی اقدار کے حقیقی سفیر تھے،
فن کی دنیا میں طلعت حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، لیجنڈری اداکار طلعت حسین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اللہ تعالی مرحوم اداکار کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین،
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔۔اسٹیج،تھیٹر،ٹی وی اور فلمی صنعت کے لیئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔شوبز کے ہر شعبے کو مرحوم نے اپنے کردار سے امر کیا۔کردار چاہے سنجیدہ ہو یا طنز و مزاح سے بھرپور انہوں نے ہر کردار کو اپنی صلاحیتوں سے یادگار بنایا۔بحیثیت سدا کار بھی انکی آواز،جملوں کی ادائیگی و انداز میں انکا کوئی ثانی نہیں ہے۔اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔۔آمین
پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری کاشوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت اداکار طلعت حسین کے انتقال پراپنے گہرے دکھ کا اظہار دکھ ی اس گھڑی میں اہلخانہ کے ساتھ ہیں اللہ کریم مرحوم طلعت حسین کو اپنے جواہر رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین، طلعت حسین جیسے اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا،
طلعت حسین کی فن کیلے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا لیجنڈ اداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار طلعت حسین اداکاری کی اکیڈمی تھ انہوں نے ہر کردار کو حقیقت کا روپ دیا اداکاری کی دنیا میں طلعت حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،
اللہ تعالی سے مرحوم طلعت حسین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا ہے،
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔طلعت حسین پاکستان ٹیلیویژن انڈسٹری کے ایک لیجنڈ اداکار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے
اللہ تعالٰی طلعت حسین کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی
معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار،سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار طلعت حسین نے فنون لطیفہ میں نصف صدی تک خدمات دیں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اپوزیشن لیڈر کی اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دینے اور غمزدہ خاندان کو صبر کی دعا

معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ کا اظہار افسوس ورثاء سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار،
شوبز میں ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی،آج ہم ایک بہترین انسان سے محروم ہوگئے ہیں،مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں،
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیجنڈ اداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس پسماندگان سے اظہار تعزیت، مرحوم کے درجات بلندی کی دعا طلعت حسین کا انتقال شوبز انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے،
مرحوم طلعت حسین نے منفرد انداز اداکاری سے شوبز انڈسٹری کو دوام بخشا،
مرحوم طلعت حسین کی فلم، ڈرامہ، تھیٹر کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں