پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریش کا آغاز؛ کراچی اسلام آباد سے دو پروازوں کے ذریعے 720 پاکستانی عازمین جدہ پہنچ گئے

پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریش کا آغاز؛ کراچی اسلام آباد سے دو پروازوں کے ذریعے 720 پاکستانی عازمین جدہ پہنچ گئے
پاکستان حج مشن کے سربراہ عبدالوہاب سومرو، قونصل جنرل خالد مجید، وزارت مذہبی امور اور سعودی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال

(جدہ: 24 مئی ، 2024) پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریش کا آغاز؛ جمعہ کے روز کراچی ،اسلام آباد سے دو پروازوں کے ذریعے 720 پاکستانی عازمین جدہ پہنچ گئے ۔ جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان حج مشن کے سربراہ عبدالوہاب سومرو، قونصل جنرل خالد مجید، وزارت مذہبی امور اور سعودی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان کے قبل از حج فلائٹ آپریشن کے پہلے مرحلے میں 23 مئی تک کل 34,316 پاکستانی مدینہ منورہ پہنچے۔ 24 مئی سے 9 جون تک 114 پروازیں مزید 34,422 پاکستانی عازمین کو جدہ لے جائیں گی۔ 720 پاکستانی عازمین مکہ روٹ اقدام کے تحت اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہوئے اور سعودیہ ایئر لائن کی پروازوں کے ذریعے پہنچے جو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔پہلی پرواز SV-3705، جس میں 370 مسافر سوار تھے، صبح 5 بجے (مقامی وقت) پر پہنچی اور دوسری SV-3727 صبح 6:10 پر 350 عازمین حج کو لے کر اتری۔ مکہ روٹ کے اقدام کے تحت مسافر امیگریشن کاؤنٹرز پر لمبی قطاروں سے گریز کرتے ہوئے مختصر وقت میں جدید بسوں کے ذریعے اپنے ہوٹلوں کے لیے روانہ ہوئے اور ان کا سامان پورٹرز کمپنی کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں