صحافی نصراللّہ گڈانی آغا خان اسپتال میں انتقال کرگئے
نصر اللّہ گڈانی پر میرپور ماتھیلو میں جان لیوا حملہ ہوا تھا
مقامی روزنامے سے وابستہ صحافی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے
نصراللّہ گڈانی کو ابتدا میں علاج کیلئے رحیم یار خان لے جایا گیا تھا
دو روز قبل سندھ حکومت نے نصراللّہ گڈانی کو کراچی منتقل کیا تھا
آج صبح نصراللّہ گڈانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے صحافی نصراللہ گڈانی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےایمنڈ نے کہا کہ نصراللہ گڈانی کا قتل پاکستان میں صحافیوں کو درپیش خطرات اور چیلنجز کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وفاقی وصوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے تمام دعوؤں کےباوجود اس قسم کے واقعات کو روکنے میں ناکام نظرآتے ہیں ۔ایمنڈ نے وزیر اعلی اور وزیر داخلہ سندھ سے مطالبہ کیا کہ صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل میں ملوث افراد کو جلد ازجلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
کے یو جے کا نصراللّہ گڈانی کی موت پر اظہار افسوس
نصراللّہ گڈانی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،
صدر فہیم صدیقی
سندھ صحافیوں کیلئے خطرناک ترین صوبہ بنتا جارہا ہے،
جنرل سیکریٹری لیاقت رانا
نصراللّہ گڈانی قتل کیس کو جان محمد مہر قتل کیس نہیں بننے دیں گے،
کے یو جے مجلس عاملہ