چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سلیکشن کمیٹی سے ناراض پاکستان اسکواڈ کا اعلان ولرڈ کپ کے لئے روک دیا
پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے ورلڈکپ کے لیے ٹیم منتخب کرنے کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا، انگلینڈ میں موجود ٹیم مینجمنٹ نے میگاایونٹ کے لیے ناموں کی فہرست منظوری کے لیے پی سی بی سربراہ کو بھجوائی تھی جس پر محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کیاہے۔ کرکٹ بورڈ سربراہ کا موقف ہے سات رکنی سلیکشن کمیٹی کی ناموں پر مشاورت ضروری ہے۔ سلیکشن کا پراسس مکمل کرنے کے بعد ہی ناموں کا اعلان ہونا چاہیے، پی سی بی ذرائع نے فوری اعلان روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ بورڈ سربراہ چاہتے ہیں کہ طریقہ کار کے تحت ہر سلیکٹرز کی رائےجاننا ضروری ہے، پوری سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد ٹیم منتخب ہونی چاہیے،بورڈ اب سلیکٹرز کی رائے کے بعد بننے والی ٹیم کا اعلان آج شام تک کردے گا۔