کراچی میں دو ڈھائی سو روپوں کی لالچ میں بچوں کو بدفعلی کیلئے سپلائی کرنے کے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 بچوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا
کراچی میں چند روپوں کی لالچ میں بچوں کو بدفعلی کیلئے سپلائی کرنے کے دھندے کا انکشاف
پولیس نے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 بچوں کو بازیاب کرالیا
کراچی میں بچوں کو اغوا کرکے بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے کے الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی میں دو ڈھائی سو روپے کے لالچ میں بچوں کی زندگیاں تباہ کرنے کا دھندا سامنے آگیا۔
بچوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بدفعلی کرنے اور بدفعلی کے لیے سپلائی کیا جانے لگا، پولیس نے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 بچوں کو بازیاب کرالیا۔
ایس پی اورنگی ٹاؤن سعد بن عبید نے بتایا کہ ملزمان سو دوسو روپے دے کر 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ بدکاری کرتے ہیں اور پھر انہیں آگے سپلائی کردیا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق 11 مئی کو لاپتا ہونے والے بچے تک پہنچے تو اس کے ذریعے اس مکروہ دھندے کا راز فاش ہوا ۔