اسلام آباد میں سی ڈی اے کے نئے چیرمین نے تحریک انصاف کے دفتر کے ارد گرد تجاوزات گراکر مرکزی سیکرٹریٹ کو سیل کردیا تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کو مزاحمت پر گرفتار عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر تماشہ دیکھنے کے بعد واپس چلے گئے
سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ پر آپریشن
آپریشن بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیا جا رہا ہے، حکام
پلاٹ سرتاج علی نامی شہری کے نام سے الاٹ کی گئی، حکام
پلاٹ سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کرکے تجاوزات قائم کی گئیں، حکام
پلاٹ کی بلڈنگ میں ایک اضافی منزل غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی، حکام
پلاٹ مالک کو خلاف ورزیوں کے حوالے سے متعدد نوٹسز بھیجے گئے، حکام کا دعوی
پلاٹ مالک کو 19 نومبر 2020 کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا، حکام
22 فروری 2021 اور 14 جون 2022 کو بھی نوٹس جاری کیا گیا، حکام
رواں ماہ 10 مئی کو بھی خلاف ورزیوں پر پلاٹ کو سربمہر کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا، حکام
آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے کیا جا رہا ہے، حکام
زمین کا غیر مجاز استعمال
سی ڈی اے نے پاکستان تحریک انصاف کا دفتر سیل کردیا
سی ڈی اے کی طرف سے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ چسپاں کردیا گیا
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پہنچ گئے
سی ڈی اے کی جانب سے ایک بار پھر آپریشن شروع
عمر ایوب کی موجودگی میں سی ڈی اے کا آپریشن
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قیادت مرکزی آفس جی 8 کے باہر موجود،
رہنما پاکستان تحریک انصاف عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا
انتظامیہ کے افسران مشینری سمیت مرکزی سیکرٹریٹ سے واپس روانہ
پولیس کی نفری بھی ہٹا لی گئئ
مرکزی دفتر کو سیل کرنے کے بعد باہر موجود چار دیواری،جھنڈوں کیلئے پول گرا دیئے گئے
پی ٹی آئی کے قائدین بھی روانہ ہو گئے
af4e0c0f-90b0-41d7-ba6c-8508b465bcc2
9344f1f2-1b8f-4ed2-9a4c-da1302296193
43a0585f-e38e-4c2d-93b6-b588e2102eda
88b397db-5e6d-4e79-b75f-a6d441d6108f
dd531f19-b286-47db-917e-808dd778b688
5ea3b99e-5ea1-481f-8fc4-ea6c293ae602
bc012299-edff-4692-b4d6-bee896881a7a