وزیرآباد کے علاقہ جگنہ چٹھہ میں اوباش ملزمان نے ظلم کی انتہا کر دی ،مقامی بھٹہ خشت کے معمر مالک کو ملزمان نے اغوا کر کے بے دردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان معمر شہری کے منہ میں سیوریج کا گندہ پانی ڈالتے رہے اور مردہ سمجھ کر بھنگڑے ڈالنے کے بعد فرار ہو گئے معمر شخص کو مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا ملزمان کی جانب سے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
وزیرآباد کے نواحی علاقہ جگنہ چٹھہ میں قریبی گاؤں کے اوباش اور بگڑے رئیس زادوں نے معمر شخص کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی ،جگنہ چٹھہ میں واقع بھٹہ خشت کے معمر مالک طاہر نوید کو قریبی گاؤں موہلنکے کے رہائشی ملزمان احسن بشیر ،بشیر احمد ،علی عرف کے ٹو ،علی عباس ،علی رضا ،ثاقب علی اور تیمور نامی نوجوانوں نے اپنے دیگر 7 سے 8 ساتھیوں کے ہمراہ بھٹہ خشت کے دفتر سے اغوا کیا اور قریبی گاؤں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان نے بھٹہ خشت کے دفتر میں موجود معمر شہری طاہر نوید سے ساڑھے سات لاکھ روپے نقدی ،3 لاکھ 50 ہزار کا چیک ،موبائل فون اور دیگر وہاں بیٹھے افراد سے بھی رقوم و موبائل فون چھین لیے ملزمان معمر شہری طاہر نوید کو اپنے گاؤں لے جا کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور برہنہ کر کے مارتے رہے مردہ سمجھ کر ملزمان نے معمر شہری کو جوتے بھی مارے اور منہ میں سیوریج نالے کا گندہ پانی بھی ڈالا واقعہ کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے کس قدر بے دردی کا مظاہرہ کیا اور معمر شہری پر ظلم کی انتہا کر دی ملزمان معمر شہری کو مردہ سمجھ کر چلے گئے بعد ازاں مقامی افراد نے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں معمر شہری کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے پولیس نے شہری طاہر نوید کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔