مظفرآبادجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے پر 27 مئی کو احتجاج کا اعلان کر دیا

مظفرآباد: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس اعلامیہ جاری کر دیا عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے پر 27 مئی کو احتجاج کا اعلان کر دیا آزادکشمیر، پاکستان، بیرون ملک اور گلگت بلتستان  میں احتجاجی مظاہرے کر کے آئندہ کے سخت ترین لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا جائے گا، اعلامیہ آزادکشمیر حکومت نے کمیٹی کے پرامن احتجاج کوکچلنے کے لئے مسلسل غیر قانونی اور پرتشدد ہتھکنڈوں کا استعمال کیا 11 مئی کے پر امن لانگ مارچ کو کچلنے کے لیے 8 مئی سے چادر اور چاردیواری کا تقدس مجروح کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو اغواء کرنا شروع کردیا ایف سی، پی سی، اور رینجرز کو طلب کر کے مختلف شہروں میں فلیگ مارچ کر کے عوام الناس میں اشتعال پیدا کیا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف بے بنیاد اور گھٹیا الزامات عائد کر کے انڈیا کو عوامی احتجاج کی جانب  متوجہ کیا گی انڈیا نے عوامی احتجاج کو بنیاد بنا کر اپنے مقاصد کے لئے پراپیگنڈا شروع کر دیا
اس تمام معاملہ میں انڈین ہاتھ کے الزامات عائد کرنے والوں سے اس بابت تحقیقات کی جائیں
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اپنے خلاف انڈین فنڈنگ کا الزام لگانے والوں سمیت آزادکشمیر کے تمام اعلی عہدیداران کے اثاثہ جات کی پڑتال کا مطالبہ کرتی ہے ،اعلامیہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تسلیم شدہ تمام مطالبات اور معاہدوں اور 4 فروری 2024 کے نوٹیفکیشنز پر عملدرآمد سے انکار کے باعث 11 مئی کے لانگ مارچ کا اعلان ہوا
مظفرآباد: وفاقی حکومت سے مذاکرات کے نمائندگان کی جانب سے رات کو انکار اور صبح کے وقت اقرار کے بعد نوٹیفکیشنز کے اجراء میں تاخیر اور انٹرنیٹ کی بندش نے حالات کو خراب کیا، اعلامیہ
مظفرآباد: رینجرز کی مظفرآباد میں آمد کے بعد مظفرآباد میں 3 بے گناہ نوجوان شہید ہوئے رینجرز کو بلانے اور مقامی انتظامیہ کی راہنمائی اور معاونت کے بغیر نہتے شہریوں پر بے دریغ فائرنگ کی تمام تر ذمہ داری آزادکشمیر حکومت بالخصوص وزیراعظم اور وزیر داخلہ آزادکشمیر پر عائد ہوتی ہے، اعلامیہ
آزادکشمیر حکومت کی جانب سے تشدد کو ابھارنے والے تمام اقدامات جو 8 تا 13 مئی 2024 کے درمیانی عرصہ میں پیش آئے اور جس میں  بے گناہ انسانوں کا خون بہایا گیا کی مکمل تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے
وہ تمام حل طلب معاملات یکسو کئے جائیں جنہیں حل کرنے کی ذمہداری حکومت پاکستان کے نمائندوں نے دوران مذاکرات اٹھائی،
آزادکشمیر میں نیشنل گرڈ کا قیام عمل میں لایا جائے اور آزادکشمیر کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دیا جائے تمام ہائیڈل پراجیکٹس کے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلہ محررہ 15 نومبر 2019 پر من و عن عملدرآمد کیا جائے. تمام حکمران طبقات کی مراعات ختم کی جائیں اور اس حوالے سے قانون سازی کی جائے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے 4 فروری 2024 کو جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے بقیہ 8 نکات پر عملدرآمد کیا جائے . 2022 سے اب تک جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنان پر وعدہ کے مطابق تمام مقدمات ختم کئے جائیں اور میرپور میں قید 7 اسیران سمیت دیگر تمام اسیران کو فی الفور رہا کیا جائے
لانگ مارچ کے دوران سیکڑوں زخمی کئے گئے پرامن مظاہرین کی داد رسی کرتے ہوئے متعلقہ ذمہداران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں