*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کی لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو* پی ڈی ایم کو اپنی شکست نظر آرہی ہے، عمران خان شفافیت اور ایمانداری پر یقین رکھتے ہیں سینٹ الیکشن کی شفافیت کے لیے قانون میں ترامیم لازم ہے، عمران خان نے تاریخ میں پہلی دفعہ تحریک انصاف کے 20 پی ایم پی ایز کے خلاف ایکشن لیا تھا۔ سینیٹ الیکشن میں بھی مسترد شدہ ٹولے کو شکست ہو گی۔ مولانا اور اسفند یار ولی کو مشورہ دیتا ہوں کہ صحت کارڈ کے دس لاکھ سے فائدہ اٹھاہے اور اپنا علاج کروائیں۔ 2023 میں پی ٹی آئی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ۔
آج کا خیبر پختونخوا 2013 سے پہلے والے خیبر پختونخوا سے بہت مختلف اور ترقی یافتہ ہے۔ صحت کارڈ منصوبہ ایک تاریخی اور عالمی طرز کا منصوبہ ہے۔ صحت کارڈ سے خیبرپختونخوا کے ساٹھ لاکھ سے زاہد خاندان پورے ملک میں مفت علاج کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ پشاور کی تاریخ کا سب بڑا ترقی یافتہ منصوبہ ہے۔ پشاور اور خیبرپختونخوا کی عوام نے بی آر ٹی منصوبے کو سراہا۔ پی ڈی ایم کی سیاست زاتی ھے عوامی نہیں ۔ خیبر پختونخواہ حکومت نے ریاست مدینہ کے ویژن کے مطابق صحت کارڈ دئیے ۔ پشاور بی آر ٹی پر سیاست کی گئی مگر ہم عوام کو سہولت دے رھے ہیں ۔خیبر پختونخواہ حکومت نے عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ سیاحت کو بڑھانے کے حوالے سے وزیراعظم نے ٹاسک دیا جس کا کام کیا جا رہا ھے ۔ اقتصادی زون بنا کر ہم نے بہتری لانے کے لئے کام کئے ۔۔چائینیز انویسٹر آرھے ہیں منصوبوں میں مقامی سرمایہ کاری بڑھے گی
ماربل کی انڈسٹری کے لئے ہم نے بہترین کاروباری موقع دیا ھے ۔۔
ہائیڈرو پاور کا کام بھی جاری ھے جس سے بہتری آرہی ھے ۔ یونیورسٹیوں کے حوالے سے بہتری مستقل بنیادوں پر لائی جا ئے گی ۔عمران خان کے ویژن کے تحت کنسٹرکشن کے سیکٹر کو مضبوط کیا ھے۔ ہاوسنگ سو سائٹیز اور ہائی رائز بلڈنگز بنانے پر کام کیا جا رہا ھے ۔ قوانین کی بالا۔دستی کے لئے قانون سازی کو اہمیت دی گئی۔ پناہ گاہیں قائم کرتے ہوئے بے گھروں کے لئے آسانی پیدا کی گئی۔
قبائیلی علاقوں میں بھی اب ایک قانون ھے ۔خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے لاہور پریس کلب کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں پریس کلب کے عہدیدران کودعوت دیتا ہوں آکر منصوبے دیکھیں ۔کامران بنگش