ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر قائدین نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں زندہ بچ جانے کی اب تک تصدیق نہیں ہو سکی صدر زرداری وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ابراہیم رئیسی کے لئے نیک تمنائوں کے پیغامات


*▪️رئیسی دو ڈیموں کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کر کے ایرانی شہر تبریز آ رہے تھے*

جیسے ہم آپ کو پہلے بھی آگاہ کر چکے ہیں کے صدر ابراہیم رئیسی ایران آذربائیجان سرحدی علاقے میں دو ڈیموں کے افتتاح کے بعد شمال مشرقی شہر تبریز آ رہے تھے۔

رئیسی نے ایران-آذربائیجان سرحد پر واقع قز قلاسی اور خودآفرین ڈیموں کا افتتاح اپنے آذری ہم منصب الہام علیوف کے ہمراہ کیا۔

یہ تصویر ان کے اس دورے کے دوران لی گئی تھی۔

نیچے دی گئی تصویر میں جائے حادثہ کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب صدر ابراہیم رئیسی کا فضائی قافلہ ایرانی شہر تبریز کی طرف سفر کر رہا تھا۔ جس جگہ پر یہ حادثہ پیش آیا ہے وہ تبریز شہر سے تقریباً 50 کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔


*ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کون ہیں؟*

تریسٹھ سالہ ابراہیم رئیسی 2021 میں ایران کے صدر متخب ہوئے تھے۔ وہ ایک سخت گیر شخصیت اور ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین تصور کیے جاتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای سنہ 1989 سے ایران کے رہبرِ اعلیٰ کے منصب پر براجمان ہیں۔

ایران کے رہبرِ اعلیٰ نے ہی 2019 میں ابراہیم رئیسی کو عدلیہ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

ماضی میں ابراہیم رئیسی ایران کی 88 رُکنی مجلس خبرگان رہبری کے نائب چیئرمین بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ یہی مجلس ایران میں رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب کرنے کی ذمہ دار بھی ہے۔

*ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں خصوصی ٹریکر نصب ہوتا ہے: ماہرِ ایوی ایشن*

ایران میں ایوی ایشن امور کے ماہر نوید غدیری نے بی بی سی فارسی کو بتایا کہ ملک کے اعلیٰ حکام کے ہیلی کاپٹروں میں ٹرانسپونڈر ٹریکر اور جی پی ایس بھی نصب ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پروٹوکول کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں ایک خصوصی ٹریکر بھی نصب ہوتا ہے جو کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں 72 گھنٹوں تک سگنل ارسال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

موجودہ صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے نوید غدیری کا کہنا تھا کہ ’اگر ریسکیو اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے سگنلز موصول نہیں ہوئے تو اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں نصب ڈیوائسز تباہ ہوگئے ہیں۔‘


*▪️آیت اللّٰہ خامنہ ای کی صدارت میں سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس*

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا۔

واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد مشہد مقدس میں بڑی تعداد میں ایرانی عوام حضرت امام علی رضا کے روضے پر جمع ہوگئے ہیں اور روضے پر ایرانی صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کی سلامتی کےلیے دعائیں کیں۔

اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک کی انتظامیہ اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی۔

ہم ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ سے متعلق رپورٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں

۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے اعلان کیا کہ امریکہ “ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ کی رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔” آذربائیجان کے صدر نے اپنے بیان میں صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پراپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر کی خیریت کے لیے دعا کی ہے۔
آج ایران کے صدر کے ساتھ دوستانہ ملاقات کے بعد ایران میں اعلیٰ وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ پر ہم بہت پریشان ہوئے ۔
صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی سلامتی کی سب دعا کریں،ایران سپریم لیڈر
ملت ایران کو کسی فکرمندی اور تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے،آیت اللہ خامنہ ای
امور مملکت میں کسی طرح کا کوئی خلل واقع نہیں ہوگا، آیت اللہ سید علی خامنہ ای
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوا ن نے کہا ہے کہ
ایران کے صدر، میرے بھائی ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم ایرانی حکام کے ساتھ مکمل رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ اس واقعے بارے لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کر رہے ہیں، اور یہ کہ ہم ہر قسم کی ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
میں اپنی قوم کی جانب سے اپنے پڑوسی، دوست اور برادر ایرانی عوام اور حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جناب صدر اور ان کے وفد بارے جلد از جلد اچھی خبریں موصول ہوں گی۔

صدر رجب طیب ایردوا ن
ایران تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں اہم پیش رفت
ہیلی کاپٹر میں موجود تبریز کے امام آیت اللہ علی ہاشم سے رابطہ ہوگیا، ایرانی حکام
آیت اللہ علی ہاشم نےکہا مجھے ایمبولینسوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، ایرانی حکام

ایرانی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو صوبہ تبریز واپسی پر راستے میں موسم کی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

ابتدائی خبروں کے مطابق صدر رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ خراب موسمی حالات کے باعث ہوئی ہے۔

*ایرانی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ*

صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر میں صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر آیت اللہ الہاشم اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان بھی موجود ہیں۔
*▪️دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی کے ساتھ ہیں: پاکستانی وزیرِاعظم اور صدر*

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت دیگر رہنماؤں کی خیریت کے لیے دعا گو ہیں۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے ابھی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے آنے والی ایک پریشان کُن خبر سُنی ہے۔‘

’انتہائی پریشانی کی حالت میں، میں ایک اچھی خبر کا منتظر ہوں کہ سب ٹھیک ہے۔‘

’ایکس‘ پر جاری بیان میں انھوں نے مزید لکھا کہ ’ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔‘

دوسری جانب پاکستانی صدر علی آصف زرداری نے بھی’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں لکھا ہے کہ وہ ایرانی صدر کی خیریت اور حفاظت کے لیے دعا گو ہیں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر قائدین نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں زندہ بچ جانے کی اب تک تصدیق نہیں ہو سکی صدر زرداری وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ابراہیم رئیسی کے لئے نیک تمنائوں کے پیغامات


صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ “ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبر سن کر گہری تشویش ہوئی۔ صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کے لیے میری دلی دعائیں اور نیک خواہشات تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت جاری رکھیں۔”

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر لکھا کہ “ایران سے عزت مآب کے حوالے سے افسوسناک خبر سنی۔ صدر سید ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر۔ اچھی خبر کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہے۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں عزت مآب صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔”

*ایرانی صدر سید ابراھیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ/ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اظہار تشویش*

پاکستان کی پارلیمان ،عوام اور میری دعا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے تمام رفقاء اس حادثے میں محفوظ اور بخیریت ہوں، اسپیکر سردار ایاز صادق

جناب صدر رئیسی سے ان کے حالیہ دورہ پاکستان میں انتہائی مفید ملاقات ہوئی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی

صدر رئیسی کو پاک ایران دوستی اور خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا بھرپور داعی پایا، اسپیکر ایاز صادق

مشکل اور امتحان کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسپیکر ایاز صادق

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ٹویٹ

ایران سے آنے والی اطلاعات پر تشویش اور فکر ہے ، ہم ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت تمام افراد کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں

اہل پنجاب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقا کی سلامتی کےلئے دعاگو ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مشکل اور پریشانی کی گھڑی میں ایران کے عوام کے ساتھ ہیں دعا گو ہیں ایرانی صدر اور انکے رفقا خیر وعافیت سے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں