80

چھ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والادرندہ صفت نوجوان اپنے انجام کو پہنچ گیا ، مجرم کو قید بامشقت اور جرمانہ کی سزا

ڈیرہ اسماعیل خان چھ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والادرندہ صفت نوجوان اپنے انجام کو پہنچ گیا ،عدالت نے مجرم کو قید بامشقت اور جرمانہ کی سزاسنادی ،ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ سید افتخار شاہ نے تھانہ چودھوان کی حدود میں چھ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر راضی نامہ کے باوجود مجرم کو سات سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ مجرم کی جانب سے ملک اسد ایڈووکیٹ جبکہ استغاثہ کی جانب سے اے پی پی تنصیر علی مہدی نے مقدمہ کی پیروی کی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدود میں مورخہ 27.07.2020 کو مجر م محمد خیل ولد وزیر خان قوم شیخ سکنہ چودھون چھ سالہ معصوم بچے کوبہلا پھسلا کر قریبی اراضی میں خالی کمرے کے اندر لے گیا اور وہاں پر اس کے ساتھ بدفعلی کی ،پولیس نے متاثرہ بچے کی داد کی رپورٹ پر مجرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا ،بچے کا میڈیکل چیک اپ کرنے پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی گئی ،اس دوران فریقین کے درمیان راضی نامہ بھی طے پاگیا ،تاہم عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے جرم کو معاشرے کے خلاف انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے راضی نامہ کے باوجود مجرم کو جرم زیر دفعہ 53CPA ت پ کے تحت سات سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید مذید کی سزا کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ 
٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں