ڈی پی او قصور چار سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا شکار بچی کے گھر پہنچ گئے: ملزمان کو جلد گرفتاری کرنے کی یقین دھانی

ڈی پی او قصور چار سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا شکار بچی کے گھر پہنچ گئے: ملزمان کو جلد گرفتاری کرنے کی یقین دھانی، بعد ازاں تھانہ مصطفی آباد کا اچانک دورہ ،تھانہ کے ریکارڈ کی انسپکشن کی،جرائم اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا

ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں مصطفی آباد کے علاقہ میں تین روز قبل چار سالہ بچی حرین فاطمہ کیساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعہ پر مدعی کے گھر پہنچ گئے، بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا ، پیار بھری باتیں کیں اور بچوں کیساتھ گھل مل گئے، ڈی پی او قصور نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پولیس انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے گی، واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر خالد اسلم بھی انکے ہمراہ تھے۔
بعد ازاں ڈی پی او قصور نے تھانہ کے اچانک وزٹ کے دوران کہا کہ کسی قسم کی نا جا ئز حراست، اخفا ءجرم،تاخیر سے اندراج مقدمہ اورجھو ٹے مقدمہ کا اندراج قطعاً بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا۔ مجرما ن اشتہاریوں،منشیات فروشوں،جواریوں اور قحبہ خانو ں کیخلاف سخت ترین کریک ڈا ون کریں انہوں نے کہا کہ اگر کسی پولیس افسر نے طمع نفسانی کی خاطر کسی مقدمہ کی تفتیش میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی یا نا انصافی کی کوشش بھی کی وہ نوکری سے برخاست بھی ہوگا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالا ت میں بند بھی کیا جائے گا اس مو قع پر انہوں نے افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ بہادیں اور عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیا ر رہیں شہریوں کوتحفظ اور انصاف فراہم کریں جو ان کا حق ہے پیشہ ور ٹا وٹوں کو تھا نو ں میں داخل نہ ہونے دیں۔ اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں