ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے متوقع انتہائی شدید سمندری طوفان *”باٸپر جواٸے“* کی بڑھتی ہوٸی شدت اور خوفناک سنگینی کے پیشِ نظر طوفان کے شدید نقصانات و خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کل متعلقہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے متوقع انتہائی شدید سمندری طوفان *”باٸپر جواٸے“* کی بڑھتی ہوٸی شدت اور خوفناک سنگینی کے پیشِ نظر میرپورخاص شہر کو اس خطرناک طوفان کے شدید نقصانات و خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کل 12 جون کو دوپہر 2:00 بجے دربار ہال میں تمام متعلقہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ جس میں میرپورخاص کے ڈی ایچ او، ایس ایس پی، تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمشنر میونسپل کارپوریشن، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس، ایکسٸین پبلک ہیلتھ واپڈا جمڑاٶ مٹھڑاٶ تھر ڈویژن ایل بی او ڈی اور حیسکو ڈگری، چیف آفیسر ضلع کونسل، ڈی ای او ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اور پراٸمری، ایڈیشنل ڈاٸریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن، ڈپٹی ڈاٸریکٹر لاٸیو اسٹال اینڈ اینیمل ہسبنڈری، ڈپٹی ڈاٸریکٹر سوشل ویلفٸیر، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر لوکل گورنمنٹ، تمام ٹاٶن آفیسرز، انچارج ریسکیو 1122 سمیت میجر 51 برگیڈ چھور کینٹ اور کمانڈنگ آفیسر قاسم رینجرز کو شرکت کے لیے کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی ریونیو اور ہیلتھ افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوٸے حاضر رہنے کا تحریری حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں انہیں تحریری ہدایت دی گٸی ہے کہ بلاک لیول تک تمام سرگرمیوں جن میں ادویات کا ذخیرہ اور دیگر لاجسٹکس، جراثیم کش ادویات، ایمبولینس وغیرہ کے معاملات میں چوکس اور چوکنا رہیں۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق تمام ضروری تخفیف کے اقدامات کریں اور تمام دیوہیکل بل بورڈز، ساٸن بورڈز اور انکے تعمیراتی ڈھانچوں کو ہنگامی بنیادوں پر آج ہی فوری ختم کردیا جاٸے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں