آزاد کشمیر کے بپھرے عوام نے سرکاری افسران کے شاھانہ ٹھاٹھ باٹھ کا موقع پر احتساب شروع کردیا اسسٹنٹ کمشنر نکیال کی گاڑی میں کتے کی سواری پر کتا گاڑی سے نکال دیا

آزاد کشمیر کے بپھرے عوام نے سرکاری افسران کے شاھانہ ٹھاٹھ باٹھ کا موقع پر احتساب شروع کردیا اسسٹنٹ کمشنر نکیال کی گاڑی میں کتے کی سواری پر کتا گاڑی سے نکال دیا

اسسٹنٹ کمشنر نکیال کی گاڑی میں کتے کی سواری پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر نعمان نذیر نے گاڑی کو روک لیا. عوام کے ٹیکسوں سے چلنے والی گاڑیوں میں اگر کتے سوار ہیں تو ہمارا کیا حال ہو گا؟ شدید احتجاج اور مذمت کے بعد کتا گاڑی سے اتار لیا گیا.

وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ نعمان نذیر نے اسسٹنٹ کمشنر کو کہا کے آپ نے نہتے شہریوں پر تشدد کروایا اور ان کا راستہ روکا ان لوگوں کے پیسوں سے آپ اس گاڑی میں سفر کرتے ہیں آپ نے عوام پر ظلم کیا ہے، آپ کو کسی صورت یہ اجازت نہیں کہ سرکاری گاڑیوں میں کتوں کو سیریں کروائی جائیں۔

جب ہمارے قافلے کو روکا گیا تو آپ کو یہ احساس نہیں ہوا کہ یہ ٹیکس دیتے ہیں تو آپ کے کتے بھی موج کرتے ہیں، آپ نے ہمیں کوئی رعایت نہیں دی، سرکاری گاڑی کا استعمال صرف سرکاری ہو گا.

ملک میں تبدیلی کا اب یہی اخری راستہ ہے اور کوئی حل نہیں۔
#hopenewsnewsnetwork

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں