حافظ آباد۔کسانوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے۔حافظ آباد کے نواحی علاقے سلطان پورہ اور کوٹ چیاں میں پولیس کے چھاپے ۔کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھہ اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ملک شوکت پھلروان گرفتار ۔

حافظ آباد میں کسان بورڈ پاکستان کا مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھ اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ملک شوکت پھلروان گرفتار کرلیے گے پولیس کی طرف سے چھاپوں کی وجہ سے متعدد کسان راہنما روپوش ہوگئے۔کسانوں نے آج وزیر اعلی ہاوس کے سامنے جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنا تھی ۔جماعت اسلامی اور کسان بورڈ نے گندم کی سرکاری خریداری نہ کئے جانے اور باردانہ فراہم نہ کئے جانے کے خلاف أج احتجاج کی کال دے رکھی ہےکسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھ نے کہا حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ پر آگئی ہے ۔ حکومت کے اوچھے ہتکھنڈوں سے مظلوم کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں