مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مقامی صحافی کو ٹارگٹ کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا،،مقتول صحافی اشفاق احمد سیال سچ نیوز سے منسلک تھے

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مقامی صحافی کو ٹارگٹ کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا،،مقتول صحافی اشفاق احمد سیال سچ نیوز سے منسلک تھے
مظفرگڑھ میں مقامی صحافی اشفاق احمد سیال موٹر سائیکل پر بستی بھیمہ میں واقع اپنے گھر سے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے لیے شہر کی جانب آرہے تھے،،گھر سے تقریباً 2 کلومیٹر دور تھرمل بائی پاس کے قریب 2 نقاب پوش نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انھیں روکا اور باقاعدہ شناخت کرنے کے بعد ان پر فائرنگ کردی،،اشفاق احمد سیال کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ دم توڑ گئے،،پولیس کیمطابق قاتلوں کی تلاش جاری ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،،دوسری جانب صحافی کے قتل کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی،،صحافی اشفاق احمد سیال کا پوسٹ مارٹم جاری ہے،،اشفاق احمد سیال سچ نیوز سے وابستہ تھے

آر آئی یو جے کی مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد ( ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کی مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت ، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ،جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری اور دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کا قتل انتہائی قابل مذمت ، افسوسناک اور دہشت گردانہ فعل ہے ۔صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے صحافی اس وقت عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کررہی ہے آئے روز صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور قتل کے واقعات رونما ہو رہے ہیں لیکن صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں صحافی اشفاق احمد سیال کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آر آئی یو جے کی قیادت نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،آر پی او اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو بھرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا

،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں