جیم خانہ کلب کو 417 روپے میں لیز پر جگہ دینے کے انکشاف نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کے ہوش اڑا دیے اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار کردیا

اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار کردیا اپوزیشن لیڈر نے بل دوبارہ کمیٹی کو بھجوانے کی درخواست کردی، اسپیکر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی ترامیم یا تجاویز بل میں دے سکتی ہے جیم خانہ کلب کو چار سو سترہ روپے میں لیز پر جگہ دینے کے انکشاف نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کے ہوش اڑا دیئے اسپیکر بولے کیا واقعی ایسا ہے ؟ وزیر خزانہ سے ایوان نے تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی محکمہ صحت کے سوالات پر متعدد بار اپوزیشن اراکین اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر آپس میں الجھ پڑے،

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت اجلاس حسب روایت تاخیر سے شروع ہوا

ہتک عزت بل پر اپوزیشن برہم ، بل دوبارہ کمیٹی کو بجھوانے کی درخواست کردی اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ حکومت قانون میں جلد بازی مت کرے سول سوسائٹی اور میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے رانا آفتاب کا کہنا تھا کہ پہلے ہی اس طرح کا قانون موجود ہے پھر حکومت نیا قانون کیوں لارہی ہے اس جلد بازی کے پیچھے کیا مقصد ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن بل پر اپنی تجاویز دے سکتی ہے اس کے پاس تین سے پانچ دن کا ٹائم ہے

پنجاب اسمبلی میں لاہور جیم خانہ کلب اور دیگر جیم خانہ کلبوں کے لئے سرکاری زمین صرف چار سو سترہ روپے میں لیز پر دینے کے انکشاف پر ارکان اسمبلی کے ہوش اڑ گئے امجد علی جاوید کا کہنا تھا کہ اتنے کم کرائے پر یہ لیز ظلم ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی بولے کیا واقعی چار سو ستر روپے ماہانہ پر زمین دی گئی ہے جس پر سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ آپ نے کچھ رقم بڑھا دی ہے یہ چار سو ستر نہیں بلکہ چار سو سترہ روپے ہے ، سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کرسکے گے طنز کرتے ہوئے بولے کہ اتنے کم پیسے لینے کی بجائے انھیں مفت ہی زمین دے دی جائے وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ میرے لئے بھی یہ بات حیران کن ہے معلوم نہیں یہ کس محکمے کی زمین ہے اس پر اسپیکر نے انھیں مکمل تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی
ایوان میں محکمہ صحت کے سوالات کے جواب میں کئی بار اپوزیشن اور وزیر صحت خواجہ عمران نذیر الجھتے رہے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم ہسپتال بند کرنے والے نہیں ہم صحت کی سہولتیں گھر گھر پہنچانے والے ہیں ملک کو بند کرنے والے کوئی اور تھے ایوان نے گیلری میں موجود سینٹری ورکرز کو کھڑے ہوکر خراج تحسین بھی پیش کیا

ایوان میں کچھ کے ڈاکوؤں کا بھی تذکرہ رہا اپوزیشن رکن کا کہنا تھا کہ آپ کچے کے ڈاکوؤں کو پی ٹی ی کے کارکن سمجھ کر ہی ختم کردیں اسپیکر نے تجویز دی کہ پنجاب اور سندھ حکومت جوائنٹ فورس تجویز دے کر ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرے ایوان میں صوبہ بھر میں صفائی اور سیوریج سسٹم کے معاملے پر تفصیلی بحث کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں