بانی پی ٹی آئی کا 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے جاری کردیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ

بانی پی ٹی آئی کا 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری

چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے فیصلہ جاری کردیا گیا

نیب نے اعتراف کیا کہ تحقیقات مکمل ہیں، ملزم کو مزید قید میں رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، تحریری حکم نامہ

نیب پراسیکیوٹر نے خدشہ ظاہر کیا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی شخصیت ہیں، حکم نامہ

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق بانی پی ٹی آئی ریکارڈ ٹیمپرنگ یا ٹرائل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرسکتے ہیں، حکم نامہ

تاہم نیب کے ان تحفظات کے حوالے سے ریکارڈ پر کوئی جواز موجود نہیں ہے، حکم نامہ

بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے، حکم نامہ

بانی پی ٹی آئی 10 لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں، حکم نامہ

ریفرنس کے حوالے سے عدالتی آبزرویشنز عبوری نوعیت کی ہیں، ٹرائل پر اثر انداز نہیں ہوں گی، حکم نامہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں