پولیس بھرتی کے تحریری امتحان میں جعل سازی کرنے پر 147 جعلی امیدوار گرفتار *ایٹا کے جدید ترین سافٹ وئیر نے جعل سازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں، مقدمات درج*

پشاور/امتحان جعل ساز گرفتار

پولیس بھرتی کے تحریری امتحان میں جعل سازی کرنے پر 147 جعلی امیدوار گرفتار

*ایٹا کے جدید ترین سافٹ وئیر نے جعل سازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں، مقدمات درج*

پشاور:خیبر پختونخوا پولیس میں بھرتی کے لئے منعقد ہونے والے تحریری امتحان میں سینکڑوں جعلی امیدوارن گرفتار کر لئے گئے،

پشاور: پولیس بھرتی کے لئے ایٹا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان میں46ہزارامیدواروں نے کاغذات جمع کیے،

پشاور:پہلے مرحلے میں امیدواروں کا فزیکل امتحان لیا گیا جس میں 13ہزار448امیدواران کامیاب ٹھہرے،

پشاور:جسمانی امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تحریری امتحان صوبہ بھر کے گیارہ امتحانی مراکز میں منعقد ہوا،

پشاور:حیران کن طور پر 147 امیدواروں نے تحریری امتحان میں جعلسازی کے ذریعے اپنی جگہ کسی دوسرے فرد کو امتحان دلوانے کی کوشش کی،

پشاور:ایٹا امتحان میں بیٹھنے کے لئے ہر امیدوار کی نہ صرف نادرا سے تصدیق لازمی ہے بلکہ بھرتی کے ہر مرحلے پر اسے ایک جدید ترین سافٹ وئیر کی مدد سے جانچا بھی جا تا ہے، ایٹا ذرائع

پشاور:کئی امیدواروں نے فزیکل ٹسٹ کے مرحلے پر بھی جعل سازی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے تھے، ذرائع

پشاور:ایسے تمام جعلی امیدواروں کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا،

پشاور، متعلقہ تھانوں میں دفعہ 468، 471، 419 اور 420 کے تحت مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں،

پشاور،جعلی سازی کے مرتکب افراد بنوں میں گرفتار کئے گئے جن کی تعداد 59 ہے،

پشاور:بٹگرام میں 31، کوہاٹ میں 23، مردان میں 9، سوات اور ایبٹ آباد میں 6,6 ڈیرہ اسماعیل خان میں 3،جبکہ ملاکنڈ، مانسہرہ اور پشاور میں 1, 1 امیدوار جعل سازی کرتے ہوئے گرفتار،

پشاور:ہری پور اور چترال میں جعل سازی کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا،

پشاور:تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا کوالٹی چیک کا مرحلہ صوبہ کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہو گا،

پشاور:فائنل میرٹ لسٹ بناتے وقت ہر امیدوار کی ویڈیو شناخت کی جائے گی تاکہ یہ کنفرم کیا جا سکے کہ فزیکل اور تحریری امتحانات اور کوالٹی چیک کے مرحلہ پر ایک ہی امیدوار امتحان میں حاضر ہوا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں