پتوکی بیوی کا آشنا سے مل کر شوہر کا قتل، دو بچوں کی نے شوہر کو قتل کرکے آشنا سے خفیہ نکاح کر رکھا تھا، ملزمان نے لاش کو گھر کے صحن میں دبا دیا، 5 ماہ بعد پولیس نے ملزمان کو ٹریس کر گرفتار کر لیا،
پتوکی 5 ماہ قبل اغواء ہونے والے نوجوان عثمان کا سراغ مل گیا، عثمان کی بیوی نے ہی اپنے آشنا حسن کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا تھا، بیوی آمنہ سہیلی کی شادی کے بہانے دھوکے سے شوہر کو ساہجوال میں آشنا کے گھر لے کر آئی اور قتل کر دیا، دو بچوں کی ماں ملزمہ آمنہ نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد آشنا سے نکاح کر رکھا تھا، مقتول عثمان لاہور باغبانپورہ کا رہائشی تھا، ملزمان نے قتل کے بعد لاش کو گھر کے صحن میں دبا دیا تھا، پولیس نے 5 ماہ بعد ملزمان کو ٹریس کر کے بوری بند لاش برآمد کرکے بیوی آمنہ اور اسکے آشنا حسن کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے،