جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر میں ہڑتال اور پروٹیسٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

*بریکنگ*

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر میں ہڑتال اور پروٹیسٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اِس سے پہلے حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے تھے

*بریکنگ*

*آزاد کشمیر کے لئےحکومت پاکستان کی جانب سے تاریخی پیکج کا اعلان*

حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر نے عوامی مطالبات تسلیم کرتے ہوئے بجلی اور آٹا سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آزاد جموں و کشمیر کی عوام کو ریلیف کے لیے 23 ارب سے زائد کے پیکج کا اعلان

ریلیف پیکج کے بعد 40 کلو گرام آٹے کے موجودہ نرخ 3100 میں 1100 کی کمی کر دی گئی

آزاد کشمیر میں 20 کلو گرام آٹا اب ایک ہزار روپے میں جبکہ 40 کلو گرام آٹا 2 ہزار میں دستیاب ہوگا

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر محکمہ توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا

گھریلو استعمال کی بجلی کے لئے 1 سے100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی کلو واٹ آور ہو گی

100سے 300 یونٹ تک 5 روپے جبکہ 300 سے زیادہ یونٹس کے استعمال پر 6 روپے فی یونٹ ہو گی

کمرشل استعمال پر 300 یونٹ کے استعمال پر بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے ہو گی جبکہ300 سے زائد یونٹس کے استعمال پر فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے ہو گی

اس کے ساتھ ساتھ تیسرے مطالبے کے مطابق؛
” آزاد کشمیر میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کا حاصل مراعات کا از سرِ نو جائزہ لینے کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے”

ان تاریخی اور مثبت اقدامات کے جواب میں عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کر دیا ہے

تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ حکومت کی جانب سے تمام کے تمام مطالبات غیر معمولی طور پر تسلیم کر لیے گئے

حکومت کی طرف سے عوام کے لئے اِس تاریخی ریلیف پیکیج نے ملک دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں