آزاد کشمیر میں رینجرز کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے حکومت پاکستان نے تئیس ارب روپے کے مطالبات فوری مان لئے تھے را ء سمیت غیر ملکی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے خدشات وزیر داخلہ محسن نقوی کی ناقص حکمت عملی سے حالات خراب

آزاد کشمیر میں رینجرز کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے حکومت پاکستان نے تئیس ارب روپے کے مطالبات فوری مان لئے تھے را ء سمیت غیر ملکی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے خدشات وزیر داخلہ محسن نقوی کی ناقص حکمت عملی سے حالات خراب

مظفرآباد: رینجرز کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالے دو افراد کی لاشیں مرکزی شاہراہ پر رکھ کر مظاہرین نے دھرنا دے دیا
رینجرز کے ساتھ تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، رینجرز کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں لے کر مظاہرین مرکزی جلسہ گاہ پہنچ گئے تھے جاں بحق نوجوانوں کی نماز جنازہ کل دن 2 بجے ہو گی عوامی ایکشن کمیٹی نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاجاں بحق اور زخمیوں کے واقعات پر عوامی ایکشن کمیٹی لائحہ عمل دے مظفرآباد: رینجرز کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی نوجوان چل بسا سینٹر پلیٹ کے نوجوان کو زخمی حالت میں سی ہم ایچ لایا گیا تھاعوام علاقہ کا ہسپتال کے مرکزی دروازے پر میت رکھ کر احتجاج جاری حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے۔چھتر میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، پتھراؤ آنسو گیس

https://x.com/aadiiroy2/status/1790151539757138284?s=46

کوٹلی آزاد کشمیر مظفرآباد میں رینجرز کی آمد کے بعد عوام مشتعل ہوگئے .لاری اڈہ کوٹلی سے تمام گاڑیوں کو نکال دیا گیا .تمام ہوٹل بندھ ہو گئے .
نوجوان بچے بڑھے سڑکوں پر آ گیے

راولاکوٹ: عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ مظفرآباد کی جانب پھر سے چل پڑا۔
راولاکوٹ: مزاکرات کی وجہ سے لانگ مارچ پانیولہ کے مقام پر روک دیا گیا تھا۔
راولاکوٹ: لانگ مارچ کے شرکاء دھیرکوٹ کے راستے کوہالہ سے مظفرآباد پہنچیں گے۔
ٹکر کوٹلی آزاد کشمیر .
کوٹلی آزاد .تمام تجارتی مراکز بند ہیں .
جنرل سٹور بند ہیں .
کوٹلی آزاد کشمیر .آزادکشمیر انٹر نیٹ سروس مکمل بند ہے.
تیسرے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال ہے .
کوٹلی آزاد کشمیر .شہر کے اندر آج بھی لوگوں نے ریلیاں نکالی ہیں اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا جارہا ہے کے جواہنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو مانا جائے
مظفرآباد عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر شوکت نواز میر کی ٹیلیفونک گفتگو

مظفرآباد قافلے دیر کوٹ سے روانگی میں دو گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے شوکت نواز میر

مظفرآباد مذاکراتی عمل بند نہیں ہوا ابھی بھی مذاکرات جاری ہیں

مظفرآباد بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت مذاکرات جاری ہیں شوکت نواز میر

مظفرآباد کوئی کمیٹی نہیں فون کے ذریعے بات چیت چل رہی ہے شوکت نواز میر

ہمارے قافلے دیھر کوٹ پہنچ رہے ہیں جب تمام لوگ پہنچیں گے تو یہاں سے روانہ ہوں گے شوکت نواز
عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال اور لانگ مارچ، دارالحکومت میں فورسز تعینات
مظفرآباد: پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کانسٹبلری اور پنجاب کانسٹبلری کے 1488 جوان بھی تعینات۔ضلع بھرمیں 2757 فورسز کے جوان اور افسران سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ ایس ایس پی مظفرآباد
ہڑتال کے باعث تخریب کاری اور دہشتگردی کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے، تعینات نفری امن عامہ اور سیکیورٹی میں معاونت کرے گی، پولیس

کوٹلی آزاد کشمیر میں تیسرےروز بھی پہیہ جام شٹرڈاؤن ہڑتال ہے .انٹر نیٹ پر سروس بھی بند ہے .جواہنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اج بھی ریلیوں کی صورت میں شہر کا چکر لگا رہے ہیں .حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کے مطالبات کو مانا جائے عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد رینجرز کا قافلہ برار کوٹ کے راستے آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہو گیا
مشتعل مظاہرین نے ایبٹ آباد روڈ کو مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر رکھا ہے
دارالحکومت مظفرآباد کی طرف آنے والے رینجرز کے قافلے کو شوڑاں کے مقام پر روک لیا گیا مشتعل مظاہرین کا بلند پہاڑی مقامات سے قافلے پر پتھراو، نوجوان ٹولیوں کی صورت میں بلند مقامات سے پتھراو کر رہے ہیں

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے لانگ مارچ کت قافلے دارالحکومت مظفرآباد کی طرف رواب دواں ہیں،میرپور اور پونچھ ڈویژن /ضلع باغ کا لانگ مارچ جن کا پڑاؤ دھیرکوٹ تھا انھوں نے لانگ مارچ کا آغاز دوبارہ شروع کر لیا
مظفرآباد: حکومت آزاد کشمیر نے گھٹنے ٹیک دیئے، عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور
مظفرآباد: حکومت نے بجلی اور آٹے کے نرخوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
مظفرآباد: سرکاری آٹے کا 20 کلو تھیلا 1000 جبکہ من 2000 روپے ہوگیا۔
مظفرآباد: 100 یونٹ تک فی یونٹ 3 روپے، 300 یونٹ تک 5 روپے جبکہ زیادہ پر 6 روپے چارج ہوں گے۔
مظفرآباد: کمرشل بجلی 300 یونٹ تک 10 روپے اور زیادہ پر 15 روپے فی یونٹ ہوگی۔
مظفرآباد: عوامی یکشن کمیٹی کا لانگ مارچ کوہالہ پہنچ گیا۔
مظفرآباد: لانگ مارچ کو کوہالہ کے مقام پر روک رہے ہیں، شوکت نواز میر
مظفرآباد: حکومتی اعلانات کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی لائحہ عمل دے گی۔
مظفرآباد: ہمارے ساتھ اس سے قبل تین بار دھوکہ ہوا۔ممبر عوامی ایکشن کمیٹی۔
باغ/کوہالہ
ایکشن کمیٹی کا قافلہ یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد کی طرف روانہ
باغ/کوہالہ
ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور ہو گئے ہیں،یونیورسٹی گراؤنڈ پہنچ کر خوشخبری سنائی جائے گی۔شوکت نواز میر،عابد شاھین
باغ/کوہالہ
کشمیری عوام شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی تیاری کرے۔ شوکت نواز میر

برار کوٹ میں پولیس اور مقامی لوگوں کے مابین حالات کشیدہبرارکوٹ میں فائرنگ کے آوازیں، مقامی وگوں کا پتھراومقامی لوگوں نے رینجرز کے قافلے کا راستہ روک رکھا ہے۔برارکوٹ میں رینجرز کی گاڑی کو مقامی لوگوں نے آگ لگادی
لوہار گلی سلائیڈ سے گزرتی رینجرز کی گاڑیوں پر پتھراؤ
گجرہ میں رینجرز اور مقامی لوگوں میں جھڑپ، فائرنگ
فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا رینجرز اہلکاروں نے پرامن لوگوں پر سیدھی گولیاں چلائیں، مظاہرین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں