جسیاں گاؤں، نامعلوم وجوہات پر جوان نے خود کو آگ لگا دی تفصیلات کے مطابق جسیاں گاؤں میں نامعلوم وجہ پر 31 سالہ سعید احمد ولد نذیر احمد نے مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں اس کے جسم کا کافی حصہ جل گیا
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی طبی امداد دینے کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا.
