فیصل آباد خواتین سے پر س چھین کر فرار ہونے والا چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
فیصل اباد تھانہ سمن آباد مسجد کے قریب ایک شخص دن دھاڑے عورتوں سے بیگ چھین کر فرار ہونے لگا تو شہریوں نے پکڑ کر خوب درگت بنائی
فیصل آباد مبینہ طور یہ شخص ایک عورت سے زبردستی اس کا پرس چھیننے کی کوشش کر رہا تھا کہ اہل علاقہ نے اسے دبوچ لیا
فیصل آباد پکڑے گئے چور کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل ، کچھ پرس اور موبائلز برآمد ہوئے
فیصل تھانہ سمن آباد کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسے حراست میں لے کر تھانہ سمن آباد منتقل کر دیا