‏SIFCُ کی 9ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزیر برائے منصوبہ بندی، احسن اقبال نے صدارت کی کمیٹی نے آئندہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلی قیادت سے درکار فیصلوں کیلئےبھی راہ ہموار کی

*ایس آئ ایف سی (SIFC) کی 9ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس*

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مختلف کراس سیکٹورل(Cross-Sectoral) معاملات کا جائزہ لیا گیا

اجلاس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات �� نے کی

اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سطح سرکاری حکام کی بھی شرکت

متعلقہ وزارتوں نے ایس آئ ایف سی (SIFC) کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی

متعلقہ وزارتوں نے مستقبل کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل بھی پیش کیا

کمیٹی نے بزنس ٹو بزنس (Business to Business) اور گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (Government to Government) دونوں فریم ورک میں دوست ممالک کے ساتھ جاری اقتصادی تعاون پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا

کمیٹی نے آئندہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلی قیادت سے درکار فیصلوں کیلئےبھی راہ ہموار کی

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت وزیر اعظم کے دورہ چین کی تیاریوں اور سی پیک فیز 2 کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلی حکام کی شرکت

وفاقی وزیر نے گزشتہ ہفتہ کیے جانے والے اپنے دورہ چین کے دوران سی پیک فیز 2پر متوقع پیش رفت کا جائزہ

آئندہ ہفتے منعقد ہونےنے والی جے سی سی کی تیاریوں اور ایجنڈے پر بریفنگ

حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو مختلف وزارتوں کی جانب سے زیر تکمیل اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ

سی پیک فیز 2 میں جاری اور نئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کو یقینی بنانا وزیر اعظم کے دورہ چین کا اہم ایجنڈا ہو گا

سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام وزارتوں اور اداروں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، احسن اقبال

ایم ایل ون پر ٹھوس پیش رفت ہمارے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی، احسن اقبال

چین کے ساتھ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

ٹیکنالوجی ٹرانسفر سے پاکستان کو تجربہ اور استعداد کار میں اضافہ کرنے کے بیش بہا مواقع میسر آئینگے، احسن اقبال

فیز ٹو میں دونوں حکومتوں کے مابین تعاون سے بڑھ کر بزنس ٹو بزنس تعاون کا آغاز ہوگا، احسن اقبال

جی ٹو جی کے بعد بی ٹو بی پاکستان اور چین کے درمیان شراکت داری کے حوالے سے اہم اسٹریٹیجک پیش رفت ثابت ہوگی، احسن اقبال

چین نے ایک واضح وژن اور روڈمیپ کے ساتھ ترقی کی ہے، احسن اقبال

ملکی ترقی کے لیے ہمیں بھی ایک وژن کو لے کر چلنا ہو گا، احسن اقبال

علاقائی تعاون، اپنے اور روابط کے حوالے سے پاکستان خطے میں اہم ترین ملک ہے، احسن اقبال

وزیر اعظم کا دورہ چین سی پیک سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا، احسن اقبال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں