56

عام انتخابات سے قبل آزاد کشمیر میں تخریب کاری کے لئے لایا جانے والا اسلحہ برآمد کرکے اسلحہ کے 3 سمگلروں کو گرفتار کرلیا

کچھ عرصہ سے مسلسل پوسٹ کر رہا ہوں کے غیر قانونی اسلحہ مظفرآباد میں لایا جا رہا ہے وہ سامنے آگیا ۔ ۔ ۔ ۔مظفراباد
الیکشن سے قبل سویلین حساس ادارےکی مدد سے آزاد کشمیر پولیس نے اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی کسی بھی تخریب کاری کا بروقت سدباب کرتے ہوئے تین افراد بھاری اسلحہ کے دھر لیے مقدمہ درج عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کہوڑی نے شر پسند عناصر جو آزاد کشمیر کی پر امن فضا خراب کرنے کے درپے تھے کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا پولیس کے ہتھے چڑھ گے پولیس اور سویلین حساس ادارے کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ایک منظم اور خطرناک گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کے جدید اسلحہ سمیت گرفتار ملزم اویس ساکنہ گڑھی حبیب اللہ جو عرصہ 15 سال سے kpk، اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں اسلحے کی ناجائز سپلائی جاری رکھے ہوئے تھا آزاد کشمیر بھر سمیت نیلم، مظفرآباد اور راولاکوٹ کے بےشمار لوگ اس سے اسلحہ کی خرید و فروخت کرتے تھے جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ملزم اویس کی پشت پر kpk پولیس کے چند اہلکار اور کوہستان کے کچھ پٹھان ہیں جو اسکے ساتھ اس گھناؤنی حرکت میں شراکت دار ہیں جن کا ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے اس کاروائی کو حساس ادارے کی مدد سے sho کہوڑی وجاہت کاظمی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے عمل میں لاتے ہوئے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی جس میں، دو عدد گن ایم پی 5،ایک عدد گن 222، 4 عدد 30 بور پستول و ایمونیشن ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں