سمندری طوفان : محکمہ موسمیات نے 11 واں الرٹ جاری کردیا
طوفان
بحیرہ عرب میں بائپر جوائے طوفان تیزی سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے محکمہ موسمیات نے 11 واں الرٹ جاری کردیا،جس میں موسلادھار بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے طوفان بائپر جوائے کے حوالے سے 11 واں الرٹ جاری کردیا ہے، مشرقی وسطیٰ بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا رخ گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران مسلسل شمال کی جانب رہا، طوفان اس وقت کراچی کے جنوب میں 760کلومیٹر فاصلے پر موجود ہے۔
موسم کی صورتحال بتانے والوں کا کہنا ہے طوفان کا ٹھٹھ سے فاصلہ 740جبکہ اورماڑہ سے فاصلہ 840کلومیٹر ہے، طوفان کے مرکز اور گرد 150 سے160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
طوفان کے ہمراہ موجود ہواؤں کی رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کررہی ہیں، لہروں کی انتہائی بلندی انتہائی غیرمعمولی طور پر 40 فٹ تک ریکارڈ ہورہی ہے۔
لہروں کی بلندی انتہائی غیر معمولی طور پر 40 فٹ تک ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ سازگار ماحولیاتی حالات اور 30 سے32 ڈگری درجہ حرارت اور عمودی اوپری سطح کی ہوائیں طوفان کی شدت کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان کے خدشے کے باعث کمشنر کراچی نے شہر سے بل بورڈز، سائن بورڈز سمیت اشتہاری مواد کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان بائپر جوائے جو اس وقت کراچی سے 770 کلومیٹر دور ہے تاہم تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس طوفان میں کی شدت وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔
#ہائپر جوائے
#سمندری طوفان 💨
بائپرجوائے سائیکلون کے پیشِ نظر چیرمین گوادر بندرگاہ پسند خان بلیدی کی ہدایت پر کشتیوں کا ریسکیو عمل بغیر معاوضہ شروع
گوادر: گزشتہ دو دنوں سے ماہیگیروں کی کشتیوں کو سمندر سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کا عمل جاری ہیں، چیرمین گوادر پورٹ
گوادر: ریسکیو میں جی پی اے کی ہیوی مشینری اور آپریشن عملہ حصہ لے رہے ہیں، چیرمین گوادر پورٹ
گوادر: کشتیوں کا ریسکیو کا عمل آج شام تک متوقع ہے ، پسند خان بلیدی
گوادر: ماہیگیروں کی کشتیوں کو گوادر فش ہاربر جیٹی پر لنگر انداز کیا جارہا ہے ، چیرمین گوادر بندر گاہ
گوادر: کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں جی پی اے آپریشن عملہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، چیرمین بلیدی
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نےکہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے ممکنہ پیش نظر ھونے والے سمندری طوفان بائپر جوائے کے تیز بارش اور آندھی سے پیشگی نمٹنے کے قدامات کررہے ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ سمیت ضلع بھر کے محکوں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر ضلع بھر کے اھسپتالوں میں ایمرجنسی اور ضلع بھر میں ماہی گیروں کا سمندر جانے اور پکنک منانے پر مکمل پابندی عائد کر کے ضلع بھر کے ساحل پر دفعہ 144نافذ کرکے ہےسمندر پر ھر قسم کی نقل و عمل مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اجلاس میں کہا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں اجلاس میں سائیکلون کے پیش نظر تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس سلسلے میں انتظامیہ نےفالفور کنٹرول روم قائم کیا جہاں پرضلع بھر میں ھونے والے تیز بارشوں اور آندھیوں کو مانیٹرنگ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹایا جائے ضلع گوادر سمیت اندرون شہر میں ماہی گیروں کی کشتیوں کو تیز سمندری لہروں سے محفوظ رکھنے کےلئے متعلقہ محکموں کے افسران پیشگی الرٹ جاری کیے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں