جھنگ سالانہ عرس دربار شاہ جیونہ کے موقع پر پنجاب پولیس کا جوان وردی میں ملبوس کبڈی میچ کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے لگا

جھنگ سالانہ عرس دربار شاہ جیونہ کے موقع پر پنجاب پولیس کا جوان وردی میں ملبوس کبڈی میچ کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے لگا
دربار شاہ جیونہ کے عرس کے موقع پر کبڈی میچ کا اہتمام کیا گیا میچ کے دوران پنجاب پولیس کا جوان جو ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا اچانک پنڈال میں ہوائی فائرنگ کرنے لگا جس پر ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت نے واقع کا نوٹس لیا اور کانسٹیبل کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بلا ضرورت ہوائی فائرنگ کی قانون میں قطعا اجازت نہیں محکمانہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں اہلکار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں