جہلم کے عام شہری کے دو بیٹے ڈاکٹر بن گئے لوگوں کی مبارکباد کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع

*جہلم ( محمد الیاس کھوکھر ) اشتیاق احمد کے دونوں بیٹے ڈاکٹر بن گئے ، عوامی سماجی حلقوں کی مبارک باد ، گزشتہ سال اُن کے بڑے بیٹے ولید احمد جبکہ امسال چھوٹے منیب احمد نے ایم بی بی ایس مکمل کیا ، تفصیلات کے مطابق باغ محلہ جہلم کے رہائشی اشتیاق احمد کے دونوں بیٹے ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن گئے ہیں ۔ گزشتہ سال 2023ء میں اُن کے بڑے بیٹے ولید احمد نے ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کیا جبکہ امسال اُن کے چھوٹے بیٹے منیب احمد نے ایم بی بی ایس مکمل کیا ۔ جہلم شہر کے عوامی سماجی حلقوں بالخصوص کمرشل کالج سٹارز کی جانب سے اشتیاق احمد کے دونوں بیٹوں کے ڈاکٹر بننے پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق احمد نے کہا کہ بیٹوں کے ڈاکٹر بننے پر مختلف دوستوں کی جانب سے مجھے مبارک باد کی فون کالز اور میسیجز آ رہے ہیں جس پر میں اُن کا بے حد ممنون ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر میں اللہ رب العزت کا کروڑہا شکر ادا کرتا ہوں ۔ اس موقع پر اشتیاق احمد کے بیٹوں ڈاکٹر ولید احمد اور ڈاکٹر منیب احمد نے کہا کہ ہماری اس کامیابی میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد ہمارے والدین کی دعائیں شامل ہیں ۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں