خواتین فنکاروں کے مشہور امریکی بینڈ ریننگ جین کیجانب سے کراچی میں شاندار پرفارمنس سے دورہ پاکستان کا اختتام میوزک ڈپلومیسی سے امریکا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت ملی۔

خواتین فنکاروں کے مشہور امریکی بینڈ ریننگ جین کیجانب سے کراچی میں شاندار پرفارمنس سے دورہ پاکستان کا اختتام

میوزک ڈپلومیسی سے امریکا اور پاکستان کے
درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت ملی۔

– معروف امریکی میوزک بینڈ ریننگ جین نے پاکستان میں دو ہفتوں پر محیط اپنے حالیہ دورے کا آخری پڑاؤ کراچی میں کیا، جہاں بینڈ کی زیر قیادت طالب علموں کے جیم-اینڈ- لرن سیشنز اور موسیقی پر ورکشاپس کا انعقاد ہوا، جس میں انہوں نے کراچی بھر سے آئے موسیقی کی شائقین کے ساتھ سحر انگیز آواز میں فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ آرٹس کاؤنسل آف پاکستان اور نیشنل اکیڈمی آف آرٹس کے ساتھ مصروف عمل امریکی میوزک بینڈ کراچی میں موسیقی کے متنوع منظرنامے کا مداح بن گیا۔ ریننگ جین کی ممبر گلوکار ہ اور سیلو سے ساز چھیڑنے والی مائے بلوم فیلڈ کا کہنا تھا کہ “پاکستان میں جس گرمی جوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کی گئی، وہ باعث مسرت ہے، یہاں کے لوگوں سے ملنے والی محبت اور خوشی نے ہمارے دل جیت لیئے ہیں۔ اس کے ساتھ مقامی باصلاحیت فنکاروں سے جڑنے اور بین الثقافتی مکالمے میں موسیقی کے ذریعے اپنا حصہ ڈالنے کا جو موقعہ ملا، وہ کسی اعزاز سے کم نہیں۔”

آرٹس کاؤنسل کراچی میں ریننگ جین کیجانب سے ورکشاپ کا آغاز ہوا، جہاں انہوں نے لیاری سے تعلق رکھنے والے 50 بچوں کے ساتھ موسیقی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ بینڈ نے ورکشاپ میں شریک نوجوانوں کو فوک موسیقی کی دنیا سے روشناس کرایا، جبکہ موسیقی آلات اور رہنمائی فراہم کرتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

کراچی میں اپنے ہمنوا موسیقار امریکی قونصل جنرل کاریڈ ٹربل کی میزبانی میں ریننگ جین کے اعزاز میں ان کی رہائشگاہ پر ایونٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سندھ اور بلوچستان سے آنے والے فنکاروں نے شرکت کی اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ امریکا کے شاندار ثقافتی ورثے کی طرح پاکستان کی متحرک روایات کے مناظر اس ایونٹ میں دیکھنے کو ملے۔ علاہ ازیں اس دورے کا خاص پہلو نیشنل اکیڈمی آف آرٹ میں منقعدہ ویمنز پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول میں شرکت کا موقع تھا، جہاں فنی مہارتوں، نغمہ نگاری اور فنکارانہ صلاحیتوں میں بہتری پر مرکوز ورکشاپ میں بینڈ نے قائدانہ ذمہ داریاں انجام دیں، جبکہ ایک کنسرٹ میں شرکت کرنے والوں کی سریلی آواز میں گیتوں اور تالیوں کی گونج سے دن کا اختتام ہوا۔

ریننگ جین نے کراچی کو الوداع کرنے سے قبل امریکی قونصل خانہ میں آخری کنسرٹ کی میزبانی کی گئی، جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں کے علاوہ اردوں زباں میں پاکستان کا مشہور ملی نغمہ “دل دل پاکستان” گاکر خوب داد سمیٹی۔ اس کنسرٹ میں موسیقاروں اور فن کی دنیا کے نمائندگان سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے محبت کے تبادلے پر مرکوز میوزک کے ساتھ جشن منایا، جسے امریکا اور پاکستان دنوں ملکوں میں خوب پسند کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل نے کہا کہ ” خطے کے بہترین فنکاروں کے ہمراہ ریننگ جین کی موہ لینے والی دھنوں کو سننے کا موقع ناقابل فراموش تھا۔ امریکا اور پاکستان کے موسیقی کے امتزاج کی ایک خاص بات ہوتی ہے، جسے سن کر محسوس ہوتا ہے کہ ہم سب میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ ”

ریننگ جین امریکا کے موسیقی سے وابسطہ درجنوں فنکاروں میں سے ایک ہے، جو کہ امریکی محکمہ خارجہ کے گلوبل میوزک ڈپلومیسی انیشی ایٹو کے ذریعے عالمی سطح پر موسیقی کی سفیر کا کام کر رہا ہے۔ یہ بینڈ دنیا میں بین الثقافتی تفہیم اور موسیقی کے ذریعے سماجی رویوں میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں