ڈیرہ غازیخان میں حفاظتی ٹیکہ جات ویکسینیٹرزنے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے تیسرے روز بھی ہڑتال کی،ویکسینیشن کا مکمل بائیکاٹ

ڈیرہ غازیخان میں حفاظتی ٹیکہ جات ویکسینیٹرزنے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے تیسرے روز بھی ہڑتال کی،ویکسینیشن کا مکمل بائیکاٹ کیا،مظاہرہ میں ضلع بھر سے ویکسینیٹرز نے شرکت کی،مظاہرہ میں خواتین ویکسینیٹرز نے بھی بھر پور شرکت کی، پٹرول الاؤنس ملنے تک احتجاج جاری رہے گا،سی او ہیلتھ بجٹ ریلیز کر نے کی بجائے کاروائی کی دھمکیاں دے رہا ہے،وزیر اعلیٰ نوٹس لیں ورنہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے،یہ بات ای پی آئی ویلفیئر فیڈریشن ایسوسی ایشن کے صدر ملک عطاء اللہ ساجد نے مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری کا رویہ انتہائی نامناسب ہے وہ ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر مذاکرات کی بجائے ویکسی نیٹرز کو کاروائی کی دھمکیاں دے رہا ہے ہم جان ہتھیلی پر رکھ کر سخت گرمی میں دو دراز علاقوں میں ویکسی نیشن کر نے جاتے ہیں لیکن ہمیں پٹرول الاؤنس نہیں دیا جا تا پٹرول کی مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے گزشتہ ایک سال کا پٹرول بجٹ کا آڈٹ کرایا جا ئے مطالبات کی منظور ی تک احتجاج جاری رہے گا اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کا ر وسیع کر دیا جا ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں