صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان شیر افگن بزدار اور انجمن صحافیاں کے صدر مصطفی لاشاری کو گزشتہ رات گئے سولہ ایم پی او یا تھری ایم پی او تحت گرفتار کر کے ایک مہینے کے لئے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ مصطفی لاشاری و دیگر صحافیوں نے پریس کلب میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی پولیس کیجانب پریس کلب کے اندر داخل ہو کر گرفتاری کے خلاف احتجاج کی تھا اور کہا تھا کہ گرفتار کرنا ہے تو پریس کلب کے باہر کریں اندر پریس کلب کے تقدس کو پامال نہ کریں انہوں نے پنجاب پولیس کے خلاف ایک رٹ بھی عدالت میں فائل کی جس پر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر ،پی ٹی آئی کا سپورٹر قرار دیکر گرفتار کرکے جیل بھجوادیا گیا ہے۔
انہیں اسطرح رات کو گرفتار کر کے جیل بھجوانا کسی طرح بھی درست نہیں چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود شیرافگن بزدار اور مصطفی لاشاری کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جارہیں ۔ صحافتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ ڈیرہ غازیخان کے صحافیوں کی آواز بنیں۔