سرگودھا میں شادی سے انکار پرنوجوان نے چار بچوں کی ماں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار نے کے بعد خودکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔نوجوان خاتون کو کہتا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس کے ساتھ شادی کرے

سرگودھا میں شادی سے انکار پرنوجوان نے چار بچے کی ماں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد میں خودکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔نوجوان خاتون کو کہتا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس کے ساتھ شادی کرے

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا اولڈ سول لائن میں نوجوان نے خاتون کو قتل کر کے خود کشی کر لی عدیل نامی نوجوان شادی شدہ خاتون اسیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔خاتون چار بچوں کی ماں تھی ۔ملزم خاتون سے کہتا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس کے ساتھ شادی کرے۔ شادی کے لیے رضا مند نہ ہونے پر ملزم نے خاتون کو قتل کر کے اپنے اپ کو گولی مار لی ایس پی انویسٹیگیشن کرائم سین یونٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا ار پی او شارک کمال صدیقی نے واقعے کا نوٹس لے لیا پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں