وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق وزیر اعلی گورنر گلگت کی سانحہ 9 مئی کی مذمت بلوچستان کے سابق وزیر جان اچکزئی نے عمران خان کو پھانسی دینے پر سوشل میڈیا پر عوامی سروے

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا سانحہ 9 مئی پر خصوصی بیان 9 مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے 9 مئی کے مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ،شہداء پاکستان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ،شہداء پاکستان وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے،
جن افراد نے شہداء کی یادگاریں کی بے حرمتی کی وہ معافی کے قابل نہیں شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہونی چاہیے ،

گلگت ۔ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔ اس دن سیاست کی آڑ میں انتشار اور فساد پھیلانے کی کوشش کی گئی ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اس سیاہ دن کا آج ایک سال پورا ہو گیا ۔ ہر انسان کو سیاست کا حق ہے مگر اس کی آڑ میں شرپسندی جائز نہیں ہے۔ 9 مئی کو افواج پاکستان اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہمیں اپنے ملکی اداروں پر بھروسہ اور افواج پاکستان پر یقین ہے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی ہونی چاہئے ۔ شہدا پاکستان ہمارا وقار اور اس ملک کے اصل وارث ہیں ۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی سانحہ نو مئی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت !
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ کہ نو مئی 2023 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ثابت ہوا، جسکی وجہ سے یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ وہی سیاہ دن ہے جب شرپسند عناصر نے شہدائے وطن کی یادگاریں گرائے اور قومی ہیروز کے مجسموں کو جلا دیا۔اس سیاہ دن ملکی اہم تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا جس سے شہداء کے لواحقین ابھی تک افسردہ ہیں۔
شدت پسند عناصر نے اس ادارے کی املاک کو نقصان پہنچایا جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہوا ہے، یہ بلوائی کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔بعض تنصیبات ملک و قوم کا فخر ہوتی ہیں جو ریڈ لائن ہوتی ہیں محض اقتدار کی خاطر انہیں روند دینا ناقابل برداشت جرم ہے۔ نو مئی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔
تاریخ گواہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے قائدین اور نسلوں کی قربانیاں دی ہیں لیکن آج تک ایسے پرتشدد واقعہ رونما ہونا تو دور کی بات ہے بلکہ سوچا بھی نہیں ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جنازے پر ” پاکستان کھپے” کا نعرہ لگا کر ہمیں سیکھایا گیا کہ وطن عزیز کےلئے سب کچھ قربان کیا جاسکتا ہے۔ وطن کی سلامتی و استحکام کےلئے قربانیاں دینا ہماری تربیت اور ایمان کا حصہ ہے۔افواج پاکستان پوری قوم کی ریڈلائن ہے اور قوم ہمیشہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سیاست اور تشدد ایک ساتھ کسی صورت نہیں چل سکتے ہیںتمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھنا چاہئے تاکہ پرتشدد واقعات کے دروازے ہمیشہ کےلئے بند ہوجائے۔‏ریاست ہے تو سیاست ہوتی ہے ، ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستان اور اسکی بقاء و سلامتی کو اپنی پہلی ترجیح رکھنا ہے۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو شرپسند عناصر ،اندرونی و بیرونی دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھے آمین ۔
تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام اور اقلیتی برادری کا جناح ہاؤس کا دورہ*

آجکے روز نا صرف سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں بلکہ پاک فوج کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتے ہیں جس طریقے سے انہوں نے صبر کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی سے بچایا اور دشمن کے منصوبے کو ناکام بنایا

بلاشبہ 9مئی کے دن کو بدقسمتی سے تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جس روز شرپسندوں نے وہ کام کیا جسے بھارت جیسا دشمن ملک بھی نا کرسکا

جو لوگ اعلانیہ انتشار پھیلاتے ہوئے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے گھر کو جلانے آئے اور شہداء کی بے حرمتی کی وہ کسی معافی کے مستحق نہیں

ہندو برادری کے مذہبی رہنماء بھگت لال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہم مذمت کیساتھ ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ پکڑے جانے والے شرپسندوں کو سزا دی جائے۔ آج پاک فوج ہی کی وجہ سے اقلیتی برادری پاکستان میں سکھ کا سانس لیکر آزادی سے جی رہی ہے

پاکستان کرسچن الائینس کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری ہمیشہ پاکستان افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ہم پاک فوج کے سربراہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے
سانحہ 9 مئی اس کو ایک سال مکمل ہونے پر ٹی وی اینکرز کا اظہار خیال*

سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پرٹی وی اینکرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ;
9 مئی کو جس طرح سے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے، اریبہ خان، اینکر پرسن

ہمیں شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے، جن عناصرنے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، ان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے،
اریبہ خان، اینکر پرسن

یہ شہداء کی قربانیاں ہی ہیں جن کی وجہ سے آج ہم محفوظ ہیں،
اریبہ خان، اینکر پرسن

شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہمارے بچوں کے سروں پر باپ کا سایہ ہے اور انکے اپنے بچے آج یتیم ہیں،
اریبہ خان، اینکر پرسن

گزشتہ سال جس طرح سے 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ انتہائی قابل افسوس ہے،
ذیشان یاسین، اینکر پرسن

شہداء کا یہ احسان ہے کہ انہوں نے جانیں قربان کرکے ملک کا دفاع کیا،
ذیشان یاسین، اینکر پرسن

ہمار اخلاقی فرض ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں،
ذیشان یاسین، اینکر پرسن

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، سانحہ 9 مئی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،
خدیجہ راٹھور، اینکر پرسن

عوام کا مطالبہ ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،
خدیجہ راٹھور، اینکر پرسن

جس طرح شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرکے ان کے لواحقین کی دل آزاری کی گئی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،
خدیجہ راٹھور، اینکر پرسن

پاک فوج کے جوان سرحدوں پر چوکس کھڑے ہیں تاکہ ہم سکون کی نیند سو سکیں،
خدیجہ راٹھور، اینکر پرسن

یہ ہمارا فرض ہے کہ شہداء کے گھر والوں پر ہم ناز کریں اور ان کو عزت بخشیں،
خدیجہ راٹھور، اینکر پرسن

جو کام دشمن نہ کرسکا، شرپسندوں نے گزشتہ سال 9 مئی کو کردکھایا،
راجہ انیس، اینکر پرسن

اس افسوس ناک واقعے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، شرپسندوں نے قومی املاک کو بری طرح نقصان پہنچایا،
راجہ انیس، اینکر پرسن

شرپسند توڑ پھوڑ کرتے ہوئے یہ بھول گئے کہ آج ہماری آزادی شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،
راجہ انیس، اینکر پرسن

شہداء نے اپنا آج قربان کرکے ہمارا اور ہمارے بچوں کا کل محفوظ بنایا،
راجہ انیس، اینکر پرسن

میں حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ ان شرپسند عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے،
راجہ انیس، اینکر پرسن

پوری قوم اپنے شہیدوں کے ساتھ کھڑی ہوگی کہ شہید ہمارا قومی اثاثہ ہیں،
راجہ انیس، اینکر پرسن

جس طرح 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات ہوئے، شہداء کی یادگاروں کو نذر آتش کیا گیا وہ انتہائی دلخراش ہے،
ساجد حسین، اینکر پرسن

9 مئی کو جس طرح افواجِ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی اس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں،
ساجد حسین، اینکر پرسن

اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ہم شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں،
ساجد حسین، اینکر پرسن
سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر شہداء کے لواحقین کا اظہار خیال*

9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے مگر شہداء کے لواحقین آج بھی دکھی ہیں

سانحہ 9 مئی کے حوالے سے شہداء کے لواحقین نے نم آنکھوں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ؛
9 مئی کو جس طرح مخصوص لوگوں نے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی وہ نہیں کرنا چاہیے تھا،
بیٹا، میجر ہلال احمد شہید

9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جو ناقابل برداشت تھا،
بیٹا، میجر ہلال احمد شہید

9 مئی کو جس طرح فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور شہیدوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ بہت غلط تھا،
بیٹا، میجر ہلال احمد شہید

میرے والد نے ملک و قوم کے لیے قربانی دی تھی مگر کچھ مخصوص لوگوں نے ان کی قربانیوں کو رائیگاں جانے دیا،
بیٹا، میجر ہلال احمد شہید

جس طرح میرے والد اور دوسرے شہیدوں کا مذاق اڑایا گیا اسکو میں کبھی معاف نہیں کروں گا،
بیٹا، میجر ہلال احمد شہید

9 مئی کو شرپسندوں نے فوجی عمارتوں پر اس طرح حملہ کیا جیسے دشمنوں کی عمارتوں پر حملہ کیا جاتا ہے،
بیٹا، میجر ہلال احمد شہید

میرے والد اس دھرتی کے محافظ تھے، انکی قربانیوں کا اس طرح مذاق اڑانا بلکل بھی جائز نہیں ہے
بیٹا، میجر ہلال احمد شہید

9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا،
بیٹی، کیپٹن حافظ اسلام شہید

ہمارے شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا، کیا شہداء کی قربانیاں رائیگاں چلی گئیں؟،
بیٹی، کیپٹن حافظ اسلام شہید

میرے بابا نے اپنے وطن کے لئے قربانی دی ہے جو ہمارے لئے باعثِ فخر ہے،
بیٹی، کیپٹن حافظ اسلام شہید

میرے بابا نے ان لوگوں کے لئے قربانی دی تھی جو انکا مذاق اڑا رہے ہیں، میں انکو کبھی معاف نہیں کروں گی
بیٹی، کیپٹن حافظ اسلام شہید

میں پاک فوج میں بھرتی ہو کر اپنے بابا کا نام روشن کروں گی،
بیٹی، کیپٹن حافظ اسلام شہید

ہمارا بیٹا اس ملک کے لئے شہید ہوا، مجھے اس کی شہادت پر بہت فخر ہے،
والد، لانس نائیک امداد علی شہید

9 مئی کو یادگار شہداء پر جو حملہ ہوا میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں،
والد، لانس نائیک امداد علی شہید

میں اپیل کرتا ہوں کہ جو لوگ 9 مئی کی توڑ پھوڑ میں ملوث تھے انہیں سخت سزا دی جائے،
والد، لانس نائیک امداد علی شہید

کیا میرے بابا نے اس ملک کے لئے قربانی اس لیے دی تھی کہ انکی تصویریں جلائی جائیں؟
بیٹی، نائب صوبیدار محمد ندیم شہید

شہداء کے لواحقین کے لیے ان کے پیاروں کی یادگاروں کی بے حرمتی دیکھنا نہایت تکلیف دہ تھا،
بیٹی، نائب صوبیدار محمد ندیم شہید
سانحہ 9 مئی پر عوام کا اظہار خیال*

9 مئی کے المناک سانحے کو تقریبا ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر عوام کے دل آج بھی دکھی ہیں

اس حوالے سے عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ؛

رسول کائناتؐ کا فرمان ہے کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے،
(عوام)

جو شخص پاکستان سے محبت کرتا ہے اس پر واجب ہے کہ وہ پاک فوج سے بھی محبت کرے کیونکہ یہ فوج ہمارے تحفظ کی ضامن ہے،
(عوام)

پاکستان میں جب بھی سیلاب یا زلزلہ آیا تو سب سے پہلے جو ہماری مدد کے لیے پہنچی وہ پاک فوج ہے،
(عوام)

محب وطن لوگ اپنی افواج سے بھی محبت کرتے ہیں اور اس محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں،
(عوام)

پاکستان کی افواج کے خلاف مہم چلانے والے ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے،
(عوام)

پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا ہماری فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہماری حفاظت کی،
(عوام)

میں اپنی پوری مسیحی برادری کی طرف سے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
(عوام)

آج بھی وہ زخم اسی طرح تازہ ہیں جو 9 مئی کو ملک پر کاری ضرب کی صورت میں لگائے گئے،
(عوام)

آج بھی جناح ہاؤس کو دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے،
(عوام)

کوئی بھی غیرت مند انسان اپنے ہی ملک پر حملہ نہیں کرسکتا،
(عوام)

ہمارا فوج کے ساتھ رشتہ محبت اور عقیدت کا ہے اس لیے فوری طور پر سانحہ 9 مئی کے تمام ذمہ داران کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،
(عوام)

مئی کے دن اور بلوائیوں کے بارے میں ملک بھر سےعوام کا اظہارِ خیال*

ملکی سالمیت اور تشخص پر حملے کو ایک سال مکمل مگر زخم آج بھی تازہ

9 مئی کے المناک واقعہ کو ایک سال مکمل ہونے پر سول سوسائٹی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،
9 مئی پاکستان کا بدترین دن تصور کیا جائے گا

ان شہداء کی یادگاروں کو جلایا گیا جو آنے والے نوجوانوں کے لیے باعث فخر تھیں، (عوام)

اس واقعے سے ان ممالک کو کیا پیغام گیا ہوگا جو ہماری ترقی نہیں چاہتے،(عوام)

یہ کیسا قانون ہے کہ جنہوں نے پورے ملک کو جلا ڈالا وہ آج بھی کھلے عام گھوم رہے ہیں،(عوام)

ہم اپنی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے،(عوام)

سیاسی جدوجہد کی آڑ میں ملک کے اداروں پر حملہ آور ہونے والے کسی معافی کے مستحق نہیں،(عوام)

9 مئی کے سانحے نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو مزید فروغ دیا ہے،(عوام)

سیاست کے نام پر ریاست کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا،(عوام)

یہ لوگ قومی مجرم ہیں اور ان لوگوں کو کسی بھی قسم کی رعایت دینا اس ملک کے ساتھ زیادتی ہوگی،(عوام)

جن شاپ پسند ہے یہ کام کیے ہیں وہ ملک دشمن ہیں،(عوام)

ایسے لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آنے والی نسلیں بھی ان لوگوں سے سبق سیکھ سکیں،(عوام)

سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے،(عوام)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں