وزیرآباد کے نواحی علاقہ گکھڑ منڈی میں دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کی بڑی واردات، موٹرسائیکل سوار ڈاکو بنک سے رقم نکلوا کر گھر آنے والے شہری سے پچاس لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
وزیرآباد کے نواحی علاقہ گکھڑ منڈی کا رہائشی تاجر محمد حنیف نجی بنک سے رقم 50 لاکھ روپے نکلوا کر گھر آ رہا تھا کہ تعاقب میں لگے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس چوکی کے چند گز کے فاصلے پر واقع گھر کے قریب سے اسلحہ کی نوک پر روک کر فائر مار دینے کی دھمکی دیکر رقم چھین لی، سچ نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو واردات کے بعد آسانی کے ساتھ رقم لیکر جا رہے ہیں۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.