تاندلیانوالہ کے علاقہ کلیانوالا 53/5 ٹکڑا بستی جموں میں 4 بچوں سمیت خاتون کی ہلاکت کا واقعہ پولیس نے مشکوک قرار دیدیا
تاندلیانوالہ کے علاقے بستی جموں میں زہر خوانی کے نتیجہ میں ماں، تین بیٹیوں اور بھتیجی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر خوانی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زہر کس قسم کا تھا اس کا پتہ فرنزاک رپورٹ کے بعد چلے گا۔ تمام افراد کے معدوں میں پھٹا ہوا دودھ ملا ہے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ افراد کی ہلاکت کا واقعہ مشکوک ہے۔ کیونکہ مظہر کی بیوی تین بیٹیوں اور بھتیجی نے دودھ پیا مگر کسی بھی بیٹے نے زہر والا دودھ نہیں پیا۔ مظہر کے تینوں بیٹے زندہ ہیں۔مظہر اور اس کی والدہ سے جب بیٹوں کے دودھ نہ پینے کے حوالے سے پوچھا گیا تو اس نے کہا وہ سکول تھے۔ تمام افراد نے دودھ سات بجے کے قریب پیا مگر ان کو اسپتال تاخیر سے لایا گیا۔ ایک بچی گھر پر ایک راستے میں اور تین افراد نے اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مظہر اور اس کی والدہ تمام افراد کی ہلاکت پر زیادہ پریشان ںظر نہیں آئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مظہر نے تمام بچیوں کی عمریں بھی غلط بتائیں۔ بچیوں کی عمر ایک جیسی تھی۔یاد رہے کہ تین روز قبل زہر خوانی سے ماں تین بیٹیاں اور بھتیجی جاں بحق ہوئی تھی۔