*گجرات کے علاقے کھاریاں میں ایک پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کے دن بعد منگل کو خواجہ سراؤں کے مشتعل ہجوم نے بہاولپور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا۔*
ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق واقعہ بہاولپور کے احمد پور شرقیہ کے ڈیرہ نواب صاحب تھانے میں پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواجہ سرا پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر پولیس کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں جبکہ احتجاج بھی کررہے ہیں۔ تاہم ابھی تک حملے اور احتجاج کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
اس سے قبل اتوار کے روز اسی طرح کے ایک واقعے میں گجرات کے ضلع کھاریاں میں خواجہ سراؤں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنایا تھا۔
اس کے علاوہ خواجہ سراؤں نے تھانے میں داخل ہوکر نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ وہ سامان اٹھا کر بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے 8 خواجہ سراؤں کو گرفتار کیا اور پھر انہیں عدالت نے چودہ روزہ جوڈٰیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔