مظفرگڑھ میں عدم برداشت کا ایک اور واقعہ،اڈہ مندوریں میں دو کمسن بچوں پر گولیاں چلادی گئیں۔اوباشوں کی فائرنگ سے زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
مظفرگڑھ کے تھانہ خان گڑھ کی حدود اڈہ مندوریں پر دو کمسن بچوں پر گولیاں چلا دی گئیں۔ملزمان نے گزشتہ روز ہونے والی معمولی تکرار کے باعث آج اڈہ مندوریں پر دھاوا بولا،اور اندھادھند فائرنگ کردی،فائرنگ کی زد میں آکر دو کمسن بچے محمد مجاہد اور محمد نوید شدید زخمی ہو گئے۔شدید زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ،جبکہ تھانہ خانگڑھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔پولیس نے ملزمان مطیع اللہ ،مدنی،ندیم،اصغر،عرفان سمیت 12 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے شروع کردیے