کراچی پولیس نے ایران میں موجود احمد مگسی گینگ سے تعلق رکھنے والے بھتہ کا مطالبہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ایرانی نمبر حاصل کرلیے فون کو فرانزک بھی کرایا جائے گا دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایسٹ، تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس نے تاوان/بھتہ کا مطالبہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ

ملزم کا تعلق احمد مگسی گروپ سے ہے، جو کہ پی آئی بی میں بھتہ خوری کے لیے ایران میں موجود گروپ کو معلومات فراہم کرتا تھا۔ ایس ایس پی ایسٹ

ملزمان نے کپڑے کے تاجر محمد ناظم سے ایران سے کال کر کے بھتہ کا مطالبہ کرتے ہوئے نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملوث ملزم بنام عبید اللہ ولد زاکر اللہ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ

گرفتار ملزم تاجر محمد ناظم کا پڑوسی ہے جو کہ تاجر محمد ناظم کے متعلق معلومات ایران میں وقاص نامی شخص کو فراہم کیا کرتا تھا۔

متاثرہ تاجر کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 186/2024 تھانہ پی آئی بی کالونی میں درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف مزید غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ بھی الگ سے درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کیلئے SIU/CIA حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ملزم کے فون سے ایران میں موجود دہشت گردوں کے نمبر اور وائس پولیس نے حاصل کرلیے ہیں، جبکہ ملزم کے فون کو فرانزک بھی کرایا جائے گا۔

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں