*کوئٹہ* شیخ جعفر مندوخیل بلوچستان کے 24 ویں گورنر کا حلف اٹھالیا ۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد ہاشم خان کاکڑ حلف لیا
۔بحیثیت گورنر تقرری کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئیں کے آرٹیکل 101 ون کے تحت دی ۔
تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، صوبائی کابینہ ، اعلی حکام اور عمائدین شریک ہوئے ۔
شیخ جعفر مندوخیل کا شمار بلوچستان کے سینئیر سیاست دانوں میں ہوتا ہے ۔
1974 میں ایم ایس ایف سے اسٹوڈنٹ پالیٹکس کا آغاز کرنے والے شیخ جعفر مندوخیل کا شمار مسلم لیگ کے اہم رہنماوں میں ہوتا ہے
۔ جعفر مندوخیل بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کے بعد یقینا وفاق اور صوبے کے درمیان بہتر تعلقات میں برج کا کردار ادا کریں گے