کوئٹہ ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی وزرا نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کے پروگراموں کو مزید وسعت دی جائے ،

صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ پہنچ گئے*

کوئٹہ ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل,وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی صوبائی وزرا اور ارکین اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا

صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ بلوچستان کا پہلا دورہ ہے

صدر مملکت کوامن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی

صدر مملکت کو صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا

صدر مملکت کے اعزاز میں وزیرِاعلٰی عشائیہ دیں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب
‏بلوچستان کو ترقی و خوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان کو خوشحال و ترقی یافتہ بنا کر استحکام پاکستان کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرینگے، بلوچستان اپنے معدنی وسائل اور طویل ساحلی پٹی کی بدولت خاص اہمیت کا حامل ہے،
بلوچستان کی بنجر زمینوں کو موثر حکمت عملی کے ذریعے سیراب کر کے زرعی پیداوار میں اضافے کے قابل بنانے کی کوشش کرینگے، ملکی ترقی اور صوبوں کو حقوق دینے کیلئے ہماری دور میں اٹھارویں آئینی ترمیم پاس کی گئی جس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچا، دنیا تیزی کیساتھ ترقی کر رہی ہے، بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے،
‏بلوچستان میں تیل اور گیس موجود ہیں لیکن ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار نہیں کیا، اب وقت ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے،‏بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کم آمدن و حق دار خاندانوں کو پیکیج دے رہے ہیں جس سے غریب خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، کوشش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کے پروگراموں کو مزید وسعت دی جائے ، میری کوشش ہے کہ میں پورے ملک خاص کر بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں، بلوچستان کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کرینگے کہ وہ یہاں کے عوام کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کر سکیں، ص
بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں