مقامی عدالت
خاتون شہری کی شکایت پر عدالت بھیک مانگنے والے گداگروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ نے شہر کے ہائی ویزاور ٹریفک سگنل پر بھیک مانگنے گداگروں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے شہر کے تمام سگنل پر بھیک مانگنے فقیروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے اپنے نے کہا کہ سہولت کاروں کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔
عدالت نے مزید کہا کہ جہنوں نے بھیک مانگنے کا نیٹ بنایا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
عدالتی حکم نے عمل کرے تفصیل کے ساتھ رپورٹ جمع کی جائے ۔
عدالت نے اس حوالے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اس حوالی سے فوکل پرسن مقرر کر کے ہر ماہ کاروائی کی رپورٹ پیش کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب گداگری کے خلاف موجود ادارے کو فعال کیا جائے۔
عدالت ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو ہدایت کی کہ بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے لیے پولیس سے تعاون کیا جائے ۔
عدالت پولیس۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو۔سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ اور دیگر اسٹک ہولڈرز کو کاروائی کرنے لیے آن لائن کیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ معاشی مجبوری کے ساتھ ساتھ انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرم کو بھی ختم کیا جائے