کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی کے لئے صوبائی سطح پر قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے

کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی کے لئے صوبائی سطح پر قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبائی ماحولیاتی اداروں کے افسران کے ساتھ اجلاس میں اس مقصد کے تحت حکمت عملی طے کی ہے۔اس اہم کام میں پیشرفت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر کام کریں گے۔

VO

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق اسلام آباد کی طرز پر صوبے میں بھی ہر قسم کے مائیکرون سے بنی پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے سیوریج لائنوں اور برساتی نالوں کی چوکنگ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ہر سال نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں کراچی میں سیوریج کا بڑا نیٹ ورک ہے،متعدد چھوٹے بڑے نالوں کے ذریعے نکاسی آب کا عمل مکمل ہوتا ہے۔برسات کے دوران یہ مسئلہ شدت اختیار کرجاتا ہے، ماحولیاتی آلودگی کے لیے بھی پلاسٹک کی تھیلیاں خطرہ ہیں۔سیوریج اوور فلو کی شکایات بھی اسی وجہ سے ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں