اسپیشل برانچ ایئر پورٹ کے افسر اور اہلکار نے ملی بھگت سے سرکاری موٹر سائیکل غائب کر دی

اسپیشل برانچ ایئر پورٹ کے افسر اور اہلکار نے ملی بھگت سے سرکاری موٹر سائیکل غائب کر دی

موٹر سائیکل ایئر پورٹ چائنا ڈیسک کے انچارج سب انسپکٹر نذیر احمد کو 22 مارچ 2024 کو الاٹ ہوئی

سرکاری ہنڈا 125 موٹر سائیکل HM-3461 اسپیشل برانچ ایئر ہورٹ سرویلنس یونٹ کے کانسٹیبل آفتاب کورائی کے گھر سے چوری ہوئی

چوری ہونے والی موٹر سائیکل آفتاب کورائی کے گھر ایئر پورٹ پولیس کوارٹرز H 1 میں موجود تھی

سب انسپکٹر نذیر احمد کی جانب سے موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر مشکوک ہو گئی

چوری ہونے والی سرکاری موٹر سائیکل اسپیشل برانچ انٹیلیجنس کی ملکیت ہے

سرکاری موٹر سائیکل سب انسپکٹر نزیر احمد کو الاٹ کی گئی جو کانسٹیبل آفتاب کورائی کے استعمال میں تھی

سرکاری موٹر سائیکل اور اس کے 90 لیٹر پیٹرول کارڈ کا استعمال بھی آفتاب کورائی کرتا تھا

اسپیشل برانچ انٹیلی جنس ونگ کی سرکاری موٹر سائیکل کی مشکوک چوری کا مقدمہ 80/24 ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن میں 3 مئی 2024 کو سب انسپکٹر نزیر احمد کی مدعیت میں درج کروایا گیا ۔

ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن میں اسپیشل برانچ کی موٹر سائیکل چوری کا درج ہونے والے مقدمہ کا وقوعہ بھی مشکوک ہو گیا

سب انسپکٹر نزیر کی سرکاری موٹر سائیکل کا الاٹمنٹ لیٹر منظر عام پر آگیا

سب انسپکٹر نزیر احمد لانڈھی مانسہرہ کلونی کا رہائشی اور موٹر سائیکل ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن کے کوارٹر H1 آفتاب کورائی کے گھر سے چوری ہوئی

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سب انسپکٹر نزیر نے پنکچر بائیک آفتاب کورائی کے گھر کے باہر کھڑی کی

پنکچر بائیک چلائی نہیں جا سکتی اور آفتاب کورائی کا پولیس لائن میں موجود گھر سب سے آخری اور بند گلی میں واقع ہے جہاں کسی کی آمدورفت ممکن نہیں

سب انسپکٹر نذیر احمد کی 30 سال سے زائد نوکری ہو چکی ہے جسے موٹر سائیکل چلانا ہی نہیں آتی۔ قریبی ذرائع

کانسٹیبل آفتاب کورائی کے پاس اپنی سرکاری موٹر سائیکل موجود ہونے کے باوجود سب انسپکٹر نذیر احمد کو الاٹ موٹر سائیکل اپنے استعمال میں رکھی

سرکاری املاک کی چوری یا نقصان پہنچانے کی صورت میں سب سے پہلے انکوائری کمیشن قائم کر کے ذمہ داروں کو معطل کیا جاتا ہے

سرکاری موٹر سائیکل کی ملی بھگت سے چوری ہونے پر سب انسپکٙر نذیر احمد اور کانسٹیبل آفتاب کورائی کے خلاف نا کارروائی کی گئی اور نا ان دونوں کو معطل کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں