Embed HTML not available.

سمندری طوفان کا خدشہ کمشنر کراچی نے شہر بھر سے بل بورڈ، سائن بورڈ سمیت اشتہاری مواد ہٹانے کا حکم

کراچی میں سمندری طوفان کا خدشہ

کمشنر کراچی نے شہر بھر سے بل بورڈ، سائن بورڈ سمیت اشتہاری مواد ہٹانے کا حکم دے دیا

انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے کمزور درختوں کی کٹائی چھٹائی کی جائے، اقبال میمن کمشنر کراچی

حکمنامے پر عمل درآمد کے لئے کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز اور تمام میونسپل کمشنرز کو خط لکھا گیا ہے

فیصلے پر عمل درآمد کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو بھی پابند کیا گیا ہے

گوادر: بائپرجوائے سائیکلون کے پیشِ نظر چیرمین گوادر بندرگاہ پسند خان بلیدی کی ہدایت پر کشتیوں کا ریسکیو عمل بغیر معاوضہ شروع

گوادر: گزشتہ دو دنوں سے ماہیگیروں کی کشتیوں کو سمندر سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کا عمل جاری ہیں، چیرمین گوادر پورٹ

گوادر: ریسکیو میں جی پی اے کی ہیوی مشینری اور آپریشن عملہ حصہ لے رہے ہیں، چیرمین گوادر پورٹ

گوادر: کشتیوں کا ریسکیو کا عمل آج شام تک متوقع ہے ، پسند خان بلیدی

گوادر: ماہیگیروں کی کشتیوں کو گوادر فش ہاربر جیٹی پر لنگر انداز کیا جارہا ہے ، چیرمین گوادر بندر گاہ

گوادر: کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں جی پی اے آپریشن عملہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، چیرمین بلیدی

*ہیڈکواٹرز سول ایویشن اتھارٹی*

*خراب موسم کا انتباہ اور اس کے باعث متاثرہ فلائیٹس*

لاہور ائرپورٹ پر خراب موسم کا انتباہ رات ساڑھے گیارہ بجے تک بڑھا دیا گیا

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر حدنگاہ اس وقت پانچ ہزار میٹر

دبئی سے اسلام آباد انے والی فلائیٹ ائی اے فلائیٹ 262 کا رخ ملتان موڑا گیا

دبئی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ اتحاد ائرویز 233کارخ ملتان موڑا گیا

ٹورونٹو سے لاہور انے والی فلائٹ پی ائی اے798 کواسلام آباد بھیجا گیا

ریاض سے پشاور انے والی فلائٹ پی کے728 کارخ اسلام آباد موڑا گیا تاہم وہ واپس پشاور لینڈ کرگئی

کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی فلائٹ 9پی846 کارخ اسلام آباد موڑا گیا

ابوظبی سے اسلام آباد انے والی فلائٹ پی کے262 کارخ ملتان موڑا گیا

ابوظبی سے اسلام آباد انے والی فلائٹ اتحاد ائرویز 324 کا رخ ملتان موڑا گیا

جدہ سے لاہور انے والی فلائٹ پی ائی اے760کارخ ملتان موڑا گیا

لاہور سے مدینہ جانے واکی فلائٹ پی کے747 تین گھنٹے 20منٹ تاخیرکا شکار

دبئی سے لاہور انے والی فلائٹ اتحاد ائرویز243کوملتان بھیجاگیا

لاہور سے ابوظبی جانے والی فلائٹ اتحاد ائرویز 244تین گھنٹے5منٹ تاخیر کا شکار

کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ پی ائی اے406 پینتیس منٹ تاخیر کاشکار

لاہور سے جدہ جانے والی فلائٹ سیرین ائر821اپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ

شارجہ سے لاہور انے والی فلائٹ پی کے186کا رخ فیصل آباد کی طرف موڑا گیا

کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ فلائی جناح9پی846کا رخ اسلام آباد موڑا گیا

لاہور سے کراچی جانے والی فلائٹ فلائی جناح9پی847 دو گھنٹے 25منٹ تاخیر کاشکار

بیپر جوائے: بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 گھنٹے اہم قرار دے دیے

نئی دہلی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بیپر جوائے کے سلسلے میں بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 گھنٹے اہم قرار دے دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی موسمیاتی ادارے آئی ایم ڈی نے اتوار کو کہا ہے کہ بھارت میں طوفان بیپر جوائے کے باعث ساحلی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور آئندہ چھ گھنٹے اہم قرار دے دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بِیپر جوائے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال کی جانب بڑھ رہا ہے، جس میں آئندہ 6 گھنٹوں میں مزید شدت آنے کا قوی امکان ہے، جس کے باعث ریاست گجرات، مہاراشٹر، گوا اور دیگر ساحلی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندر میں پانچ روز تک نہ جانے کی ہدایت کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک ’’انتہائی شدید‘‘ سمندری طوفان مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں 11 جون کی صبح پوربندر کے جنوب-جنوب مغرب میں تقریباً 510 کلومیٹر دور واقع تھا۔

آئی ایم ڈی کی پیشگوئی کے مطابق طوفان اگلے چھ گھنٹوں میں ’انتہائی شدید‘ سائیکلونک اسٹام کے طور پر شدت اختیار کرے گا اور 15 جون کی سہ پہر کے قریب پاکستان اور اس سے ملحقہ سوراشٹرا اور کَچھ کے ساحلوں تک ’انتہائی شدید سمندری طوفان‘ کے طور پر پہنچے گا۔

#نیودہلی
#سمندری طوفان 💨
#انتباہی مراسلہ جاری
#تیز-رفتار ہوائیں
#برسات ☔
#TeamPakistanCyberForce
طوفان بائپر جوائے میں مزید شدت آگئی،کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

بائپر جوائے ایکسٹریملی سیویر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے جو کراچی کے جنوب سے 770کلومیٹر دور ہے، چیف میٹرولوجسٹ

بحیرہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی کے ساحل پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر آج سے کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکےفاصلے پرہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بائپر جوائے ایکسٹریملی سیویر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، اس میں مزید شدت آگئی ہے،طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے40 فٹ بلندہورہی ہیں۔

دوسری جانب پابندی کے باوجود لوگ ساحل پر موجود ہیں اورمچھلی کا شکار کررہے ہیں، پابندی کے باوجود ماہی گیر بھی سمندر میں لانچوں کے ساتھ موجود ہیں

#کراچی
#ThunderStorm
#HyperJoy
#KPT
#Alerts
#TeamPakistanCyberForce

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں