سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئےوزیراعلی پنجاب مریم نواز کہتی ہیں کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے پنجاب لیگ کرائیں گے
سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔۔ تقریب میں آمد کے موقع پر بچی نے مریم نواز کو پھول پیش کیے تو وزیراعلیٰ نے بچی کو اسٹیج پر بلالیا، اس موقع پر اس کا کہنا تھا کہ میرے پاس اتنے ہی پیسے تھے جن کے یہ پھول لے آئی اور آبدیدہ ہوگئ۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پنجاب لیگ کرانے جارہے ہیں جس میں جس میں ایک ملین تک نوجوانوں کی شرکت ہوگی
وزیراعلیٰ نے تقریب میں والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ والدین اپنی بچیوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دیں، اس سے وہ بااختیار ہوں گی۔
پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت سے پہلے وزیراعلی پنجاب نے شاہدرہ میٹَرو بس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا افتتاح کیاوزیراعلی پنجاب مریم نواز نے میٹرو بس پر شاہدرہ سے میٹرو قزافی اسٹیڈیم کا سفر بھی کیامیٹرو بس کے ذریعے قزافی اسٹیڈیم میٹرو اسٹیشن پر اتر کر وزیراعلی پنجاب پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں پہنچیں