پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دبئی ہیتھرو، انگلینڈ پہنچ گئی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کو انگلینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے استقبال کیا۔

ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم لندن سے لیسٹر پہنچ گئی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا 17 رکنی اسکواڈ کل اپٹن اسٹیل کاؤنٹی گراؤنڈ میں کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔


ٹریننگ مقامی وقت کے مطابق صبح دس سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں 11 سے 29 مئی کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون کے خلاف نو مئی کو ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دبئی ہیتھرو، انگلینڈ پہنچ گئی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کو انگلینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے استقبال کیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ہیتھرو، لندن سے لیسٹر کے لیے کچھ دیر میں روانہ ہوگی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 11، 17 اور 19 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23، 26 اور 29 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں