مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے ممکنہ نفاذ کے خلاف پل چوکی کے علاقے میں ماربل گرینائٹ اور سٹون فیکٹریز کے مالکان اور مزدوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس فیصلے کے خلاف نعرے لگائے مظاہرین کاکہناہے کہ دہشت گردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ خطے میں ٹیکس نفاذ کسی صورت نافذ نہیں ہونے دینگے۔
وی او
ٹریڈ یونین کے ضلعی صدرحاجی شاکراللہ خان کی قیادت میں مظاہرین نے پل چوکی کے علاقے میں ذبردست احتجاج کیا مظاہرین نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ٹیکس نفاذ کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین کے صدرحاجی شاکراللہ خان اور دیگر نے کہاکہ ماضی میں بھی مالاکنڈ ڈویژن کے مخصوص حثیت پر حملے ہوئے مگر عوام کی طاقت سے وہ حملے ناکام بنادیئے اب ایک بار پھرحکومت وقت کی جانب سے مالاکنڈ میں ٹیکس نفاذ کیلئے ادارے متحرک ہوگئے ہیں اور ڈویژن کی مخصوص حثیت کا خاتمہ ہورہاہے انہوں نے مزید کہاکہ یہاں کے عوام دہشت گردی، آپریشن، سیلاب،زلزلوں اور کورونا سے پہلے ہی متاثر ہوئے ہیں ایسے میں ٹیکس کا نفاذ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈڈویژن اور ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کنونشنز، احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات کا اعلان کرچکے ہیں انشاء اللہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کا راستہ روک کرتاجروں اور عوام کو مصیبت سے نجات دلائنگے۔