جیکب آباد: ایس ایچ او سول لائین کا سرکٹ ہائوس میں نجی جیل قائم کرنے کا انکشاف۔۔
ایس ایچ او سول لائن انسپیکٹر عبدالمجید سدھایو اور ہیڈ محرر اشفاق جکھرانی نے اپنے تھانے کے عملے کی مدد سے 10 افراد کو غیر قانونی طور پر سرکٹ ہاوّس میں قید کرلیا۔۔
میڈیا ٹیم کا سرکٹ ہائوس پہنچنے پر پولیس میں کھلبلی مچ گئی
قید کئے گئے 10 افراد میں سے 5 افراد کو تھانے منتقل کرکے 3 افراد کو غائب کردیا
جیکب آباد:جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر 6 افراد کو گرفتار کیا ہے گرفتار افراد کو سرکٹ ہائوس کیوں لایا گیا کے سوال پر ایس ایچ او آپے سے باہر ہوگیا
پولیس نے مجھے بلاجواز گرفتار کرکے سرکٹ ہائوس میں قید کیا،میڈیا کےآنے کے بعد تھانے منتقل کیا گیا۔گرفتار نوجوان عمران شاہ کا بیان
جیکب آباد:پولیس نے اپنے روائتی انداز میں سات افراد کی گرفتاری ظاہر کرکے پریس ریلیز جاری کرادی
پولیس نے کریم آباد محلہ میں جوا کے آڈے پر کاروائی کی تھی سول لائن پولیس گرفتار افراد کو تھانے میں لیکر آنے کی بجائے ڈیل کرنے کے لیئے سرکٹ ہاوّس میں بند کرکے رکھا ۔۔سول لائن پولیس نے سرکٹ ہاوّس کو اپنی نجی جیل بنایا ہوا ہے جہاں معصوم اور بے گناہ افرد کو ٹارچر اور تشدد کرکے ڈیل کی جاتی ہے
سول لائن ایس ایچ او اور ہیڈ محرر اس کا عملہ تھانہ کی حدود میں چلنے والے جُوا منشیات اور فحاشی کے آڈوں سے ہر ھفتہ بھتہ وصول کرتا ہے