92

کوٹلی۔ پولیس نے درلیاہ گجراں قتل کیس کے ملزم گرفتار

کوٹلی۔ پولیس نے درلیاہ گجراں قتل کیس کے ملزم گرفتار کر لئے۔تھانہ ناڑ کی حدود درلیاہ گجراں میں سابقہ ناراضگی کی بنا پر ختم شریف پر آنے والے مزمل ساکن چنگپور خواص پر ملزمان طارق وغیرہ نے فاٸرنگ کی تھی ۔ملزمان کی فاٸرنگ کے نتیجہ میں مزمل حسین ولد یعقوب گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جو ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا تھا۔اس واقع کی نسبت تھانہ پولیس ناڑ میں مقدمہ درج ہو کر تفتیش عمل میں لاٸی جا رہی تھی۔پولیس نے ملزمان کی تلاش و پتہ براری کرتے ہوۓ ایک نامزد ملزم خالد کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ شریک جرم ملزم طارق کی گرفتاری کیلیے پولیس چھاپے مار رہی تھی ۔ پیر کے روز ڈی ایس پی سٹی کوٹلی چوہدری عنصر علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پولیس ناڑ آصف عظیم نے ہمراہ نفری چیف ملزم طارق ولد گلبہار کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
یوں قتل کے دونوں ملزمان بند حوالات تھانہ پولیس ناڑ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں